قدیم عجیب ایجادات - حصہ دوئم

آج کے دور کی جدید ایجادات اپنے ابتدائی دور میں کیسی دکھائی دکھاتی تھیں؟ یا پھر ماضی میں لوگ اپنی مشکلات کا حل کیسے نکالتے تھے؟ اس کا اندازہ ہم ماضی کی ان عجیب و غریب ایجادات کو دیکھ کر باآسانی لگا سکتے ہیں- ہماری ویب ماضی کی ان عجیب و غریب ایجادات کے حوالے سے اس آرٹیکل کا حصہ اول بھی چند روز قبل شائع کرچکی- جس کا مطالعہ مذکورہ آرٹیکل کے اختتام پر دیے گئے لنک پر کلک کر کے کیا جاسکتا ہے-
 

image
سن 1932 میں امریکہ میں متعارف کروائی گئی الیکٹریکلی ہیٹڈ جیکٹ- یہ جیکٹ امریکہ کی ٹریفک پولیس کے لیے تیار کی گئی-
 
image
فٹ پاتھ پر پڑی برف ہٹانے کے لیے تیار کی گئی گاڑی جو کہ پیرس میں 1924 میں ایجاد کی گئی-
 
image
جی پی ایس کی ابتدائی شکل جو کہ 1932 میں ایجاد کیا گیا- یہ آلہ راستے اور نقشے بتانے کے کام آتا تھا -
 
image
کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بنیایا گیا یہ فولڈ ایبل پل نیدر لینڈ میں 1926 میں تخلیق کیا گیا-
 
image
دنیا کا پہلا وائر لیس فیکس اخبار جس کی شروعات 1938 میں ہوئی- یہ فیکس اخبار نیویارک کے ایک ریڈیو اسٹیشن سے بھیجا گیا- تصویر میں دکھائی دینے والے بچے اخبار کا بچوں کے لیے چھپنے والے صفحے کا مطالعہ کررہے ہیں-
 
image
برف باری سے اپنے چہرے کو محفوظ رکھنے کے لیے کینیڈا میں 1939 میں یہ عجیب و غریب کور استعمال کیا جاتا تھا-
 
image
انگلینڈ میں 1938 میں جنگی گیسوں سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی پرام-
 
image
Colt 38 میں ایک چھوٹا سا کیمرہ لگا ہوتا تھا جس کا ٹریگر دباتے ہی آٹومیٹیکلی تصویر کھنچ جاتی تھی ۔بائیں طرف جو چھ تصاویر نظر آرہی ہیں وہ اسی کیمرہ سے لی گئی ہیں- یہ ریوالور کیمرا 1938 میں ایجاد کیا گیا-
 
Click Here For Part-1
YOU MAY ALSO LIKE:

The photos in this post are of some rather unique, if not ridiculous inventions of yesteryear. Whoever said necessity was the Mother of invention sure knew what they were talking about. Although. These inventions didn’t stand the test of time, they do prove that someone was thinking.