میں اپنی سوتیلی امی کے پاس جاتا ہوں۔۔۔شوبز کے ستاروں کی سوتیلی مائیں

image


شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کی دوسری امی ان کی زندگی میں کہیں نا کہیں شامل ہیں۔۔۔وہ نا چاہ کر بھی ان سے جڑے رہتے ہیں اور کچھ کی تربیت میں ہی نہیں ہے ماؤں میں فرق کرنا۔۔۔

عاصم اظہر کی سوتیلی امی
گلوکار عاصم اظہر کی سوتیلی والدہ سے ان کا بہت گہرا تعلق ہے۔۔۔عاصم اظہر اداکارہ گل رعنا کے صاحبزادے ہیں اور گل رعنا سے پہلے ان کے والد کی ایک شادی پہلے ہی تھی جن سے عاصم کے اور بھی بہن بھائی ہیں۔۔۔عاصم اظہر کی زندگی میں ان بہن بھائیوں کا کافی گہرا تعلق ہے۔۔۔گل رعنا کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے اور یہ ایک ایسی شادی تھی جس میں انہوں نے اپنے گھر والوں کے خلاف فیصلہ لیا تھا۔۔۔علیحدگی کے بعد بھی شوہر اور ان کے گھر والوں سے جس رشتے نے جوڑ کر رکھا وہ عاصم تھا۔۔۔عاصم باقاعدگی سے اپنے والد اور سوتیلی والدہ سے ملتے رہے اور گل رعنا نے کبھی بھی اعتراض نہیں کیا۔۔۔

image


پہلاج کی سوتیلی امی
اقرار الحسن کے بیٹے پہلاج بھی اب شوبز کے ننھے ستاروں میں شامل ہوچکے ہیں۔۔۔اقرار الحسن نے فرح سے دوسری شادی کی اور فرح اس لحاظ سے پہلاج کی سوتیلی والدہ ہوئیں۔۔۔لیکن پہلاج باقاعدگی سے اپنی دوسری والدہ سے بھی ملتے ہیں اور ان کے ریسٹورنٹ میں اکثر نظر بھی آتے ہیں۔۔۔کئی انٹرویوز ہوئے اس حوالے سے لیکن پہلاج نے کبھی اپنی سوتیلی والدہ کے خلاف ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکالا بلکہ وہ پہلاج کی سالگرہ، اسکول اور دیگر تقریبات کا حصہ بھی بنتی ہیں جس پر اقرار الحسن کی پہلی بیگم کو بھی کوئی اعتراض نہیں

image


ایمان علی کی سوتیلی امی
ایمان علی اور راحمی علی کی سوتیلی والدہ رابعہ نورین بھی اسی انڈسٹری کا حصہ ہیں۔۔۔لیکن یہ وہ شادی تھی جس پر عابد علی کی پہلی فیملی نے کبھی رضامندی نا دی اور یہ وہ رشتہ ہے جسے ان کی پہلی بیوی کے بچوں نے کبھی تسلیم ہی نہیں کیا۔۔۔حتیٰ کہ عابد علی کے انتقال کے وقت بھی یہ جھگڑا اٹھا کہ ان کی بیٹی راحمہ علی روتے ہوئے سوشل میڈیا پر آئیں اور یہ بیان دیا کہ میں سوتیلی ماں میرے باپ کی میت کو اپنے گھر لے گئی ہیں اور ہمیں وہاں آنے کی اجازت نہیں اور ان ہی ہمیں معلوم ہے کہ وہ کہاں ہیں۔۔۔یہ جھگڑا ایسا ہے جس کا آج تک کوئی حل نہیں نکلا۔۔۔

image


سویرا ندیم کی سوتیلی ماں
سویرا ندیم کی سوتیلی ماں مدیحہ گوہر تھیں جن سے ان کے والد نے دوسری شادی کی اور ان سے سویرا کے ایک سوتیلے بھائی بھی ہیں۔۔۔سویرا ندیم جب تیرہ سال کی تھیں تو ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی اور ان کی والدہ نے اس بات کو بچوں کی بہتری کے لئے مناسب سمجھا۔۔۔یوں سویرا اپنے والد کے ساتھ آئیں ا ور ان کاماننا ہے کہ مدیحہ گوہر نے ان کولکھنے اور اداکاری کرنے میں ایک بہت اہم کردار ادا کیا۔۔۔مدیحہ گوہر اجوکا تھیٹر چلاتی تھیں اور سویرا نے پندرہ سال کی عمر میں جب تھیٹر دیکھا تو فیصلہ کیا کہ وہ اس فیلڈ میں آئیں گی۔۔۔گو کہ ان کی سوتیلی والدہ اس دنیا میں نہیں لیکن ان کا رشتہ ان سے ہمیشہ بہت متوازن رہا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: