قدیم عجیب ایجادات - حصہ اول

کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے- اس بات کا صحیح اندازہ ہمیں ماضی کی عجیب و غریب ایجادات کو دیکھ کر ہوتا ہے- یہ تمام ایجادات اب بھی دنیا میں موجود ہیں لیکن ان کی حالیہ اشکال انتہائی تبدیل اور جدید ہوچکی ہیں- آج چند قدیم اور عجیب و غریب ایجادات کے بارے میں جانیے-
 

image
جرمنی میں 1925میں بائیک کے ٹائرز تیراکی کے لیے استعمال کیے جاتے تھے-
 
image
1931 میں بنائی گئی ایک پہیے والی موٹر سائیکل جسکی اسپیڈ زیادہ سے زیادہ اسپیڈ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی 93 میل فی گھنٹہ تک تھی- یہ موٹر سائیکل ایک اطالوی سائنسدان M. Goventosa de Udine نے ایجاد کی-
 
image
پیرس میں 1932 میں بنائی گئی تیرنے والی سائیکل جس پر پانی میں اور خشکی پر 120 پونڈ کے وزن کے ساتھ سفر کیا جا سکتا تھا-
 
image
یہ عجیب و غریب گاڑی 1936 میں انگلینڈ میں ایجاد کی گئی جس کی خاصیت یہ تھی کہ 65 ڈگری تک کی ڈھلوان سے اتر سکتی تھی-
 
image
ریڈیو اسٹولر (یو۔ایس 1921) پرام جو کہ ریڈیو لاؤڈ اسپیکر اور اینٹینا کے ساتھ تھا- یہ پرام بچے کو خاموش کرانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا-
 
image
1931 میں ایجاد کردہ انوکھا ہیٹ دراصل پورٹیبل ریڈیو ہیٹ ہے جیسے کہ آج کل کے ایم پی تھری- یہ ریڈیو ہیٹ ایک امریکی نے ایجاد کیا-
 
image
بلٹ پروف شیشہ 1931 میں نیویارک میں ایجاد کیا گیا اور اس کا پہلا تجربہ نیویارک پولیس کے بہترین رائفل مین نے کیا-
 
image
یہ قابل توسیع کاراوان 1934 میں ایک فرانسیسی انجنئیر نے تیار کی-
 
image
معذور افراد کے لیے ایجاد کردہ پیانو جو کہ انگلینڈ میں 1935 میں تخلیق کیا گیا-
 
image
بستر پر لیٹ کر مطالعہ کرنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا چشمہ- یہ حیرت انگیز چشمہ 1936 میں انگلینڈ میں ایجاد کیا گیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

The photos in this post are of some rather unique, if not ridiculous inventions of yesteryear. Whoever said necessity was the Mother of invention sure knew what they were talking about. Although. These inventions didn’t stand the test of time, they do prove that someone was thinking.