لاکھوں صارف فیس بک چھوڑنے لگے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی حکمرانی خطرے میں پڑگئی اور ماہانہ لاکھوں صارف اسے چھوڑنے لگے ہیں۔

یہ بات ایک مارکیٹ ڈیٹا رپورٹ میں سامنے آئی ہے جس کے مطابق صارفین کی توجہ سے تازہ آن لائن پلے گراؤنڈز یعنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی جانب مبذول ہونے لگی ہے۔
 

image


رپورٹ کے مطابق امریکا، برطانیہ اور دیگر اہم یورپی ممالک کے صارفین فیس بک سے منہ موڑنے لگے ہیں۔

صرف گزشتہ ماہ ہی سماجی رابطے کی اس سب سے بڑی ویب سائٹ کو 60 لاکھ امریکی صارفین سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں۔

برطانیہ میں یہ تعداد 14 لاکھ افراد نے فیس بک کا وزٹ ماضی کے مقابلے میں بہت کم کیا، مجموعی طور پر گزشتہ 6 ماہ میں امریکا سے 90 لاکھ اور برطانیہ سے 20 لاکھ افراد نے فیس بک کا استعمال ترک کیا۔

اسی طرح کینیڈا، فرانس، جرمنی، اسپین اور جاپان میں بھی یہ رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔
 

image

متبادل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس جیسا انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 18 ماہ میں 3 کروڑ بڑھی ہے، اور یہ نوجوانوں میں انتہائی مقبول سائٹ ثابت ہورہی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

It is the world’s largest social networking site, used by children, parents and grandparents alike. But Facebook’s popularity is dwindling dramatically, figures suggest, as it loses millions of users every month. In Britain alone, 1.4million fewer users checked in to the site last month, an example of what is being described as ‘Facebook fatigue’.