کال آنے پر مڑ جانے والا موبائل

کاغذ جتنا پتلا ایسا انوکھا موبائل فون تیار کرلیا گیا ہے جس پر کسی کی کال آئے تو وہ مڑنا شروع ہوجاتا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق یہ موبائل کینیڈین سائنسدانوں کی ایجاد ہے اور یہ ایک پلاسٹک نما کاغذ پر تیار کیا گیا ہے۔
 

image


اس کی ڈسپلے اسکرین پلاسٹک کی ہے اور اس اسمارٹ فون کی خاص بات ہی اس کی لچکدار اسکرین ہے۔

کینیڈا کی کوئنز یونیورسٹی کی ٹیم کا اپنے تیار کردہ موبائل کے بارے میں کہنا ہے کہ لوگ اکثر رنگ ٹون یا وائبریشن محسوس کر کے کال کو اٹھاتے ہیں، مگر کئی بار انہیں پتا نہیں چلتا۔
 

image

تاہم اب یہ کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ یہ پتلا سا موبائل اس طرح مڑنا شروع ہوجاتا ہے کہ جیب میں رکھے ہونے کی صورت میں صارف کو ہر حال میں پتا چلا جائے گا۔

تحقیقی ٹیم کے قائد روئل ویرٹیگال کا کہنا ہے کہ لچکدار موبائل فون ہی مستقبل کی ضرورت ہے اور ان کے خیال میں اس طرح کے موبائل آئندہ 5 سے 10 برسوں میں صارفین کے ہاتھوں میں ہوں گے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Researchers have unveiled a shape shifting paper thin mobile phone that curls up when a call is received. It contains 'smart memory' wires in a thin plastic display. When a current is applied to them, they contract, causing the display to curl.