یونس خان٬ ایک ریکارڈ ساز کھلاڑی

پاکستان نے سری لنکا کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-1سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ نو سال کے بعد پاکستان نے ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ یوں تو اس ٹیسٹ میچ میں کچھ نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں جیسے کہ یاسر شاہ اور عمران خان وغیرہ لیکن یہاں ہم بات کریں گے منجھے ہوئے پاکستانی بیٹسمین یونس خان کی۔ یونس خان نے اس ٹیسٹ سیریز میں متعدد نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ذیل میں ہم ان کے اہم ریکارڈ آپ کے سامنے رکھیں گے۔

پہلے ہم اس سیریز میں قائم ہونے والے ان کے ریکارڈز کا جائزہ لیتے ہیں۔ یونس خان نے اس سیریز میں چوتھی اننگ میں پانچویں بار سنچری بنا کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ بات واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کی چوتھی یا آخری اننگ میں سنچری بنانا بہت مشکل کام ہوتا ہے کیوں کہ بلے باز پر بہت زیادہ دباﺅ ہوتا ہے ۔ لیکن یونس خان نے پانچویں بار یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ اس سے قبل سنیل گواسکر، رکی پونٹنگ، رام نریش سراوان اور گرہم اسمتھ چار چار بار یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں جبکہ یونس خان فی الوقت واحد اور پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ پانچویں بار یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
 

image


اسی سیریز میں یونس خان نے سری لنکن سرزمین پر ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر سری لنکن سرزمین پر ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

اسی سیریز میں یونس خان نے 30ویں ٹیسٹ سنچری بنا کر آل ٹائم گریٹ سر جان بریڈ مین کا 29سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں سنچریوں کے لحاظ سے یونس خان عالمی رینکنگ میں دسویں نمبر پر ہیں۔

حالیہ سیریز میں یونس خان نے چوتھی وکٹ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ انہوں نے شان مسعود کے ساتھ 242 رنز بنا کر چوتھی اننگ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ کا بھی نیا پاکستانی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے قبل جاوید میانداد اور مدثر نذر نے 212 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تھی۔

26نومبر 1977کو پیدا ہونے والے یونس خان نے 2000 میں سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلا۔وہ اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 8814 رنز بنا چکے ہیں اور جاوید میانداد کے ریکارڈ 8832 سے محض 19رنز اور انضمام الحق کے 8830 رنز سے محض 17رنز دور ہیں۔ وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں جبکہ اوسط کے لحاظ سے وہ جاوید میانداد اور انضمام الحق سے آگے ہیں ۔ جاوید میانداد 124 ٹیسٹ میچز میں 52.57 کی اوسط، انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ میچز میں 43.60کی اوسط جبکہ یونس خان 101 ٹیسٹ میچز میں 54.07 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ جبکہ عالمی سطح پر ان کا نمبر سترہواں ہے۔ یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ تیز ترین آٹھ ہزار رنز بنانے والوں میں عالمی سطح پر یونس خان کا نمبر گیارہوں ہے۔اس کے علاوہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے تیسر ے پاکستانی کھلاڑی ہیں، ان کا ٹیسٹ کرکٹ کا انفرادی سب سے بڑا اسکور 313رنز ہے۔ اس سے قبل حنیف محمد 337 اور انضمام الحق 329 رنز بنا چکے ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ میں یونس خان نے 264 میچز کی 256 اننگز میں 31.34 کی اوسط سے 7240 رنز بنا چکے ہیں۔ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں وہ چھٹے نمبر ہیں اور جاوید میانداد کے 7381رنز کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے انہیں 140رنز کی ضرورت ہے۔ یہاں یہ بات بھی آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک روزہ کرکٹ میں یونس خان کا انفرادی ہائی اسکور 144 ہے اور یہ سعید انور کے 194رنز کے بعد کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
 

image

کہا جاتا ہے کہ Catch win the match ۔ اس معاملے میں بھی یونس خان پاکستان میں سب سے آگے کھڑے ہیں۔ایک روزہ میچز میں یونس خان 129 کیچز کے ساتھ پاکستان میں پہلے جبکہ عالمی سطح پر آٹھویں نمبر پر ہیں۔جبکہ ٹیسٹ میچز میں 110 کیچز کے ساتھ پاکستان میں سب سے آگے اور عالمی سطح پر 26ویں نمبر پر ہیں۔

آخری بات یہ کہ یونس خان آف سپن بولنگ بھی کرسکتے ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 9 اور ایک روزہ کرکٹ میں 3 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 44 ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Younis Khan laid the coup de grace as Pakistan scored a record-equalling and historic series Test win against Sri Lanka in Pallekele on Tuesday. In a series where he played his 100th Test, Younis' undefeated 171 was the cornerstone of a comprehensive seven-wicket triumph that helped Pakistan win the series 2-1.