محمد عامر کی دنیائے کرکٹ میں واپسی

پابندی کے شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی دنیائے کرکٹ میں ڈرامائی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ توقع ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اتوار کے روز انسداد بدعنوانی کوڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے پابندیوں کے شکار کھلاڑیوں کو سزا مکمل ہونے سے قبل ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جاسکتی ہے-

آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے پہلے ہی اس تبدیلی کی منظوری دے چکی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد پابندیوں کے شکار تمام کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے-
 

image


تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پابندی کے شکار کھلاڑی اپنی سزا کے خاتمے سے کتنا عرصہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے لیکن محمد عامر کے لیے یہ تبدیلی ایک اہم پیشرفت ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ محمد عامر پر لگائے جانے والی پابندی کے وقت قریب ہی ہے-

محمد عامر 2010ء سے اسپاٹ فکسنگ کا حصہ بننے کی وجہ سے اب تک کرکٹ کی دنیا سے باہر ہیں اور ستمبر 2015ء میں یہ پابندی ختم ہوگی۔
 

image

یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کیس میں محمد عامر کے علاوہ اس وقت سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد آصف بھی پابندی عائد ہے- اس پابندی کے نتیجے میں یہ کھلاڑی ہر سطح پر کرکٹ کھیلنے سے محروم ہو گئے تھے۔ ان تینوں نے اس جرم کے لیے انگلینڈ میں سزائیں بھی کاٹی تھیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

PAKISTAN seamer Mohammad Amir, banned and jailed for spot fixing in one of cricket’s darkest episodes, is set to be handed a dramatic return to the sport. The International Cricket Council (ICC) is expected to revise its anti-corruption code at a two-day board meeting starting in Dubai on Sunday, allowing all banned players to feature in domestic matches before their suspensions expire.