مصباح الحق پاکستان کے سب سے کامیاب ترین کپتان

ابوظہبی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے- پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 248 رنز سے شکست دی ہے۔
 

image


پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی کپتان مصباح الحق کو 15 فتوحات کے ساتھ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

مصباح الحق نے بحیثیت کپتان اب تک 33 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کر چکے ہیں جس میں سے 15 میں پاکستان فاتح رہا، آٹھ میں اسے شکست ہوئی جبکہ نو میچ برابر رہے۔

مصباح الحق نے یہ اعزاز حاصل کر کے ماضی کے نامور کپتانوں عمران خان اور جاوید میانداد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
 

image

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے اس ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے اس ٹیسٹ میچوں مصباح الحق کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Misbahul Haq became the most successful skipper of Pakistan when the Greenshirts defeated New Zealand in first test on Thursday. Misbahul Haq had leveled the record of Imran Khan and Javed Miandad with victory over Australia in their second Test. Now with this win over New Zealand, he has 15 Test wins as the captain, surpassing both great players.