مائیکروسافٹ٬ نئی فٹنس ڈیوائس متعارف

مائیکرو سافٹ نے حال ہی میں ایک ایسی جدید فٹنس ڈیوائس متعارف کروائی ہے جو ہاتھ پر پہننے کے بعد جسمانی تندرستی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مائیکرو سافٹ کی متعارف کردہ یہ نئی ڈیوائس نیند اور ورزش سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے-
 

image


مائیکرو سافٹ کا یہ نیا بینڈ سمارٹ فون پر ہیلتھ سروس سے بھی منسلک ہوتا ہے۔

یہ بینڈ صرف ایک مرتبہ چارج ہونے پر دو روز تک اپنی خدمات سرانجام دیتا رہے گا جبکہ اس آلے میں دس سینسرز بھی نصب ہیں-یہ سینسر دل کی دھڑکن، کیلوریز، ذہنی تناؤ یا بندے کا دھوپ میں رہنے کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 

image

مائیکرو سافٹ کا اپنی اس نئی ڈیوائس کے بارے میں کہنا ہے کہ ’یہ مائیکرو سافٹ کا صحت، فٹنس اور پہننے کی کیٹیگری میں آلات کے لیے کئی سالوں پر محیط ویژن کی شروعات ہے۔‘

مائیکرو سافٹ کی یہ ڈیوائس کمپنی کے آن لائن سٹور پر 199 امریکی ڈالر میں فروخت کی جائے گی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Microsoft Corp launched a device called "Microsoft Band" that will allow users to monitor their fitness and exercise regime, marking the world's largest software company's debut into the wearable technology market. The wrist-worn device has sensors that monitor pulse rate, measure calorie burn and track sleep quality, Microsoft said in a blog post.