پاکستانی طالبعلم٬ سترہ سال والا کام نو سال کی عمر میں

ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی٬ یہ قدرت کا حسین تحفہ ہے- دنیا میں بہت سے افراد نے اپنی ذہانت سے نہ صرف کامیابیاں حاصل کیں بلکہ انہوں نے منفرد مقام بھی حاصل کیا- لیکن کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی ذہانت قابل رشک ہے-

پاکستان کے ایک طالبعلم نے نو سال کی عمر میں کیمبرج یونیورسٹی کے اولیول کا امتحان پاس کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
 

image


ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے رائے حارث منظور جو سولہ اگست 2004ء میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے فزکس، کیمسٹری، بایولوجی اور میتھ میٹکس میں اولیول کا امتحان پاس کرلیا۔

یہ واضح کردیا جائے کہ رائے حارث نے 2012ء تک ایک نجی اسکول میں تعلیم حاصل کی،ان کے والدین نے پھر ان کو اسکول سے ہٹالیا، اور گھر پر ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔

حارث نے سات کلاسوں کا کورس سترہ مہینوں میں مکمل کرلیا۔

اس طالبعلم کے والد رائے منظور ناصر نے ڈان کو بتایا کہ نارمل عمر میں اولیول کا امتحان سترہ سے اٹھارہ سال کی عمر میں دیا جاتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ اس امتحان کو پاس کرنے کے لیے چودہ سال کی اسکول کی تعلیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”اس کے علاوہ حارث نے ناظرہ قرآن بھی مکمل کرلیا ہے اور کتابِ مقدسہ کا تیسواں پارہ بھی حفظ کرلیا ہے۔ حارث کا جڑواں بھائی رائے صابر کلاس تھری کا طالبعلم ہے۔“

حارث کا کہنا ہے کہ ان کی روزانہ گھنٹوں کی اسٹڈی سے یہ ورلڈ ریکارڈ بنانا ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”میں لندن کا بیرسٹر بننا چاہتا ہوں اور میں اگلے چار سالوں میں لندن کے لیے منصوبہ بنارہا ہوں، تین سال ایل ایل بی (آنرز) کے لیے درکار ہوں گے اور ایک سال بار ایٹ لاء کے لیے۔“
 

image

اولیول کے کم سن طالبعلم کا ریکارڈ اس سے پہلے چنیوٹ کی ستارہ بروج اکبر کے پاس تھا، انہوں نے یہ امتحان گیارہ سال کی عمر میں پاس کیا تھا۔

رائے منظور جو پنجاب میں ایک سرکاری ملازم ہیں، کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب ستارہ بروج کے بارے میں خبر سنی تو انہوں نے اپنے بیٹے کی تعلیم کا سلسلہ گھر پر ہی شروع کردیا تاکہ اس کو ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A Pakistani student has made a new world record by passing the O-Level examination of the University of Cambridge at the age of nine years. Rai Haris Manzoor of Rawalpindi was born on August 16, 2004. He passed the O-Level exam in Physics, Chemistry, Biology and Mathematics.