پنجاب میں اب ہوگا 'اسمارٹ اسکول سسٹم'

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی صوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں تبدیلی لانے کیلئے صوبے میں اسمارٹ اسکول سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

image


وائس آف امریکہ کے مطابق 'اسمارٹ اسکول سسٹم' آٹھویں جماعت سے دسویں جماعت تک کے تمام سرکاری اسکولوں کا تعلیمی کورس کتابوں کے بجائے الیکٹرانک 'آئی پیڈز' پر منتقل کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ، ’حکومت پنجاب کی جانب سے اگلے سال صوبے کے سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ اسکول سسٹم کے تحت 12 لاکھ طالبعلموں کو کمپیوٹر ٹیبلٹ فراہم کر دیئے جائیں گے تاکہ وہ کورس کو ان ٹیبلٹ پر ڈاؤن لوڈ کرسکیں اور طالبعلموں کو بھاری بھرکم بستوں سے نجات مل سکے‘۔
 

image

 صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ، ’صوبے کے ہر اسمارٹ اسکول کے کمپیوٹروں کر ڈیجیٹل لائبریری سے منسلک کیا جائے گا جس سے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو جدید ترین علوم مفت حاصل ہو سکے گا اور یکساں تعلیمی نظام سامنے آئے گا‘۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

THE Punjab government has decided to introduce ‘Smart Schools System’ in the province. Under this system, 55,000 public sector schools, both for boys and girls, will be transformed into centres of excellence through many innovative means, including provision of computer Tabs of I-Pad size to all the students of 8th to 10th class.