فواد احمد٬شراب کے لوگو سے استثنیٰ حاصل

کرکٹ آسٹریلیا نے مسلمان لیگ اسپنر فواد احمد کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی گئی متعصبانہ مہم کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے، بورڈ کے چیف جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ فواد احمد آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں، ان کے مذہبی عقائد کا احترام کرتے ہیں۔

جنگ نیوز کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے فواد احمد کو اشتہاری کمپنی کا لوگو لگانے سے استثنیٰ کیا دیا، آسٹریلوی شایقین نے بورڈ کے خلاف سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا لیکن آن دی فیلڈ کرکٹ کھلانے والوں نے آف دی فیلڈ بھی چھکے مارے۔
 

image


فواد احمد ٹیم کے اہم رکن ہیں، ان کے مذہبی عقائد کا احترام کرتے ہیں،انہیں اشتہاری لوگو کے بغیر کٹ مشاورت کے بعد دی گئی، اس قسم کے متعصبانہ بیانات کو سپورٹ نہیں کرتے۔

اس سے پہلے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے پاکستان میں پیدا ہونے والے لیگ اسپنر کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں اشتہاری لوگو کے بغیر کٹ دی جائے۔

کسی نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں مذہب کا کام نہیں،کوئی بولا کہ جسے آسٹریلیا کا کلچر پسند نہیں، وہ چلا جائے، لیکن وہ شاید یہ بھول گئے کہ جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ بھی اپنی کٹ پر شراب کا لوگو نہیں لگاتے۔
 

image

انہیں دنیا کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے، اور کرکٹ آسٹریلیا فواد احمد کو بھی اسی طرح دیکھتی ہے، اسی لئے ان متعصبانہ جملوں کا سختی سے جواب دیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Cricket Australia chief James Sutherland has lashed out at "racist comments" directed at Muslim Fawad Ahmed after the leg-spinner asked not to wear a kit displaying the logo of beer brand VB. Pakistan-born Ahmed, who became an Australian citizen in July after his application was fast-tracked, did not have the logo on his shirt during his international debut in last week`s T20 matches against England.