انگلش کھلاڑیوں نے میدان کو ٹوائلٹ سمجھ لیا

ایشز سیریز جیتنے کے بعد انگلش کھلاڑی جیت کے نشے میں ایسے آپے سے باہر ہوئے اور انہوں نے وہ وہ حرکات کیں جس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی، حتیٰ کہ اوول کے تاریخی میدان کو ناپاک کر دیا۔

ایشز ہارنے پر آسٹریلوی کپتان تو آپے سے باہر ہوئے ہی لیکن دوسری جانب تو انگلش کھلاڑی جیت پر اپنا آپ ہی بھول بیٹھے، پہلے تو خوب مستی کی، پینے پلانے سے فرصت ملی، تو سارا نشہ میدان میں اُتار دیا-
 

image


نشہ میدان میں اتارنے کا انداز بھی انوکھا ثابت ہوا، انگلش کھلاڑیوں نے اوول کے میدان پر ہی سو سو کردیا، اور اوول کے تاریخی میدان کو،اوول دی ٹوائلٹ بنا دیا۔

ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے اسٹیڈیم میں ٹوائلٹ کا وجود ہی نہیں تھا- اوول میں یہ گھٹیا حرکت کرنے والوں میں، اسٹورٹ بروڈ، جیمز اینڈرسن اور کیون پیٹرسن شامل ہیں۔
 

image

دوسروں کو غیرمہذب اور بیک ورڈ کہنے والوں کی اوقات یہ ہے، اور اب کرکٹ حکام کی ذمہ داری ہے کہ پہلے اِن غیر مہذب کرکٹرز کو سکھائے کہ میدان اور ٹوائلٹ میں کیا فرق ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

England's victorious Ashes team celebrated their win over the old enemy Australia by getting drunk on the Oval pitch before apparently urinating all over the wicket. Star players including Kevin Pietersen, Stuart Broad, and Jimmy Anderson reportedly queued to relieve themselves on the strip while teammates cheered wildly.