پاکستان کی ناقابل شکست فتح

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ وکٹوں سے شکست دیدی، گرین شرٹس کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو، ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی۔
 

image


دنیا نیوز کے مطابق سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں بارش نے خوب رنگ جمایا۔ پاکستان کو 49 اوورز میں فتح کے لئے 262 رنز کا ہدف ملا۔ قومی ٹیم نے 17 اوورز میں2 وکٹوں پر 68 رنز بنائے تھے کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی۔ اس وقت محمد حفیظ اور مصباح الحق کریز پر موجود تھے۔ بارش کے بعد پاکستان کو 14 اوورز میں 121 رنز کا نظر ثانی شدہ ہدف ملا تو پاکستانی بلے بازوں نے ویسٹ انڈین بالروں کی خوب دھلائی کر دی۔

محمد حفیظ 62 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی 7 گیندوں پر محض 7 رنز بنا سکے۔ اس موقع پر عمر اکمل نے کپتان مصباح الحق کا خوب ساتھ دیا۔ انہوں نے 30 ویں اوور میں مسلسل تین چوکے لگا کر میچ کو پاکستان کے حق میں کر دیا۔ اس دوران مصباح الحق نے چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 43 گیندوں پر 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
 

image

عمر اکمل نے 18 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ پاکستان نے4 وکٹوں پر ہدف پورا کر لیا۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 49 اوورز میں 7 وکٹوں پر 261 رنز بنائے۔ سیموئلز نے 104 گیندوں پر 106 رنز جوڑے۔ چارلس 32، کرس گیل 30 اور سیمنز 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد عرفان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنید خان، وہاب ریاض، شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا۔ اگلا میچ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کے باعث میچ کا فیصلہ اپنے حق میں کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan defeated the West Indies by six wickets on the Duckworth/Lewis method in the fourth one-day international at the Beausejour Stadium on Sunday. Set a revised target of 189 off 31 overs after the West Indies had totalled 261 for seven off 49 overs, the Pakistanis reached 189 for four with six balls to spare.