پاکستانی جامعات ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں

حال ہی میں جاری کی جانے والی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگز 2013 کے مطابق پاکستان کی سات یونیورسٹیاں ایشیاء کی 250 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں جگہ بنا چکی ہیں جب کہ تین پاکستانی یونیورسٹیاں زراعت و جنگلات کے شعبہ میں دنیا کی 200 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔
 

image


قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد 119ویں،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 120 ویں، آغا خان یونیورسٹی کراچی 152 ویں ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز 200ویں اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ، یونیورسٹی آف کراچی اور یونیورسٹی آف پنجاب لاہور201-250 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں ۔زراعت کے شعبے میں تین پاکستانی یونیورسٹیاں دنیا کی 200 اعلی یونیورسٹیوں میں شامل ہیں جن میں، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد 142ویں، ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی 152 ویں اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد172 ویں نمبر پر ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیش(ایچ ای سی) کے چیئرمین جاوید لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اعلی تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

پاکستان کے اعلی تعلیم کے شعبہ کی بین الاقوامی پذیرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید لغاری نے کہا کہ پچھلے سال 6 پاکستانی یونیورسٹیاں ایشیاء کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل تھیں جبکہ اس سال 7 یونیورسٹیاں بہترین 250 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پچھلے تین سالوں میں ہماری تعلیم کا معیار نمایاں طور پر بلند ہوا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

As many as seven universities of Pakistan have made it to the list of top 250 Asian universities while three other universities among the top 200 world universities in agriculture and forestry. Quacquarelli Symonds (QS), United Kingdom-based universities ranking agency issued the ranking for the year 2013.