دنیا کا ذہین ترین بچہ

2 سال کی عمر صرف بچوں کے کھیلنے کودنے کی ہوتی ہے لیکن ایک بچے ایڈم کیربی نے ثابت کر دکھایا کہ وہ نہ صرف اپنے ہم عمر ساتھیوں سے زیادہ ذہین ہے بلکہ وہ بڑے بڑے عالمی رہنماؤں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

image


2 سالہ ایڈم کیربی دنیا کا سب سے کم عمر ذہین ترین بچہ قرار پایا ہے، جسے آئی کیو جانچنے والے عالمی ادارے مینسا کا رکن بنالیا گیا ہے۔ مینسا میں دنیا کے ذہین ترین افراد کو رکنیت دی جاتی ہے۔

ایڈم کو یہ اعزاز محض 2 سال کی عمر میں شیکسپئر کی کتابیں پڑھنے اور جاپانی، ہسپانوی اور فرنچ زبانیں سمجھنے پر حاصل ہوا ہے۔
 

image


ایڈم نے اپنے والدین کو بھی 100 الفاظ کے ہجے ٹھیک بتا کر حیران کردیا، جبکہ وہ حساب اور کیمیائی عناصر کے حوالے سے بھی کافی معلومات رکھتا ہے۔

اس بچے کا آئی کیو لیول اتنی کم عمر میں بھی 141 ہے جس میں مستقبل میں مزید اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

In an IQ test he scored 141, bettering the Prime Minister and US President by a full 10 points. Now Adam has become the youngest member of Mensa, the society for the brainiest two per cent of people in the world. The toddler was invited to join the elite group after demonstrating an ability to read Shakespeare and understand Japanese, Spanish and French.