سوال حل کریں اور بن جائیں لکھ پتی

کیا آپ راتوں رات لکھ پتی بلکہ پاکستانی حساب سے کروڑ پتی بننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو بس ایک چھوٹا سا مسئلہ حل کریں اور اپنا خواب پورا کرلیں۔

ڈان نیوز کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک امریکی بینکار نے 1980 کی دہائی سے ریاضی دانوں کے لئے مسئلہ بنے ایک سوال کو حل کرنے پر 10 لاکھ ڈالرز کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
 

image


ڈیلاس کے بینکار ڈی اینڈریو بیل نے سب سے پہلے 1997 میں اس سوال کو حل کرنے پر پانچ ہزار ڈالرز انعام کی پیشکش کی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ کر اب دس لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

‘بیل کنجکچر نمبر تھیوری پرابلم’ نامی یہ ریاضی کا مسئلہ ماہرین کے مطابق حل کرنا سینکڑوں سال بعد حل ہونے والے سوالوں کے مقابلے میں بھی مشکل ہے۔

اینڈریو بیل کا کہنا ہے کہ وہ اس انعام کے ذریعے نوجوانوں کو ریاضی اور سائنس کی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A Texas banker is upping the ante to $1 million for whoever solves a tricky problem that's been dogging mathematicians since the 1980s. The Providence, Rhode Island-based American Mathematical Society (AMS) on Tuesday said $1 million will be awarded for the publication of a solution to the Beal Conjecture number theory problem.