80 سالہ جاپانی دنیا کی چھت پر چڑھنے نکل پڑا

ایک 80 سالہ جاپانی کوہ پیما نے اپنا کھویا ہوا ریکارڈ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی کی طرف اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔ وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پہنچ کر اپنے آپ کو ضعیف ترین کوہ پیما ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

ڈی ڈبلیو ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق جاپانی شہری یوئیشیرو میورا Yuichiro Miura کی ویب سائٹ پر ان کی اپنی ہی آواز میں ریکارڈ کیے گئے پیغام کے مطابق انہوں نے جمعرات 16 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے چڑھائی کا آغاز کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ چوٹی تک پہنچنے میں انہیں ایک ہفتے سے کچھ اوپر کا وقت درکار ہے۔
 

image


میورا کے مطابق، ’’ہم نے 24 مئی کو چوٹی پر پہنچنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔۔۔ ہم تمام لوگ ٹھیک ہیں اور تندہی سے پہاڑ کی طرف پہنچنے کی پوزیشن میں ہیں۔‘‘

میورا نے 2003ء میں 70 برس کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں یہ چوٹی سر کرنے والے بزرگ ترین کوہ پیما کے طور پر اپنا نام دراج کرایا تھا۔ تاہم ان کا یہ ریکارڈ 2007ء میں ایک اور جاپانی کوہ پیما نے اس وقت اپنے نام کر لیا جب اس نے 71 برس کی عمر میں یہ چوٹی سر کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

اس وقت یہ ریکارڈ ایک نیپالی بہادر شیرچن کے نام ہے، جنہوں نے مئی 2008 میں 76 برس کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

میورا نے اس وقت عالمی سطح پر توجہ حاصل کی جب انہوں نے 1970 میں ماؤنٹ ایورسٹ سے اسکیئنگ کی۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے شخص تھے۔ ان کی اس کامیابی پر 1975 میں ایک ڈاکومینٹری فلم ’’دا مین ہو اسکِیڈ ڈاؤن‘‘ بھی تیار کی گئی تھی۔ اس فلم نے بعد میں بہترین ڈاکومینٹری ہونے پر "اکیڈمی ایوارڈ" بھی حاصل کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میورا کے والد نے 99 برس کی عمر میں مونٹ بلانک سے اسکیئنگ کی تھی۔
 

image

اب تک 3000 سے زائد لوگوں نے کامیابی کے ساتھ بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے لیکن بہت سے کوہ پیما اس کے شدید موسم کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی 8848 میٹر یا 29028 فٹ ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Yuichi Miura, 80, has launched his bid to retake the crown as the oldest person to reach the summit of Mount Everest, his management office said Thursday. If all goes as planned, Miura will conquer the world’s highest peak around May 24 to break the age record held by Nepali climber Min Bahadur Sherchan, who achieved it in 2008 at 76, after Miura took it in 2003 at age 70.