قوم لفنگو کو ہیرو نہ بنائے

محمد آصف٬ شعیب اختر ہو یا وغیرہ وغیرہ جن کو اپنی عزت کا پاس نہ ہو وہ قوم کی عزت کا کیا خیال رکھے گا۔ مجھے اپنی معصوم قوم کا نہیں معلوم انہیں صحیح غلط کی پہچان کب ہوگی۔

یہ آج کے مفاد پرست کھلاڑی قوم کے لئے نہیں بلکہ دولت کے لئے کھیلتے ہیں۔ دولت کے نشے میں یہ اتنے مدہوش ہو گئے ہیں کہ اب انہیں اپنے اس وطن کی عزت کا بھی خیال نہیں رہا جس کے جھنڈے کے سائبان کی بدولت دنیاں میں پہچانے جاتے ہیں۔

محمدآصف ابھی بھی الله سے لاکھوں مرتبہ شکر ادا کرے تو کم ہے کہ ماں باپ اور سب سے بڑھ کر قوم کی دعاؤں کی بدولت اتنا سنگین جرم سعودی عرب میں نہیں کیا ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آگے وہ اچھی طرح جانتا ہے۔ میری اب بھی الله تعالی سے دعا ہے کہ الله تعالیٰ اس کو سنگین سزا سے محفوظ رکھے۔ اس کو اور اس جیسے تمام قومی ہیروز کو سدھرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ قوم کو بھی اچھے برے کی پہچان کرنے صلاحییت عطا فرمائے۔اس ملک پاکستان کو ایماندار و خالص ہیروز عطا فرمائے۔آمین ثمہ آمین

محمد آصف کو میرا مشورہ ہے کہ دولت کا صحیح استمعال کرنا سیکھے۔ حج و عمرہ کرے اپنے گناہوں کی معافی مانگے۔ اپنی دولت سے صدقہ و خیرات و فطرہ نکالے۔ تمام برے کاموںسے توبہ کرے۔ الله تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بنے کیونکہ الله تعالی کیلئے کسی کو ہیرو سے زیرو اور زیرو سے ہیرو بنا نا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے۔
Muhammad Sabir
About the Author: Muhammad Sabir Read More Articles by Muhammad Sabir: 2 Articles with 2451 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.