دنیا میں لوگ اپنے مختلف شوق کے حوالے سے جانے جاتے ہیں
لیکن امیر ترین افراد کے شوق بھی امیرانہ ہی ہوتے ہیں- اور ان کی رکھی گئی
ہر چیز انتہائی بیش قیمت ہوتی ہے- ایسے ہی دنیا کے چند امیر ترین افراد کے
مہنگے ترین پرتعیش کروز شپ ( Superyachts ) رکھنا بھی ہے- ان کروز شپ کے
بارے میں کئی ایسی باتیں ہیں جو عام افراد نہیں جانتے٬ آج کے آرٹیکل میں
چند ایسے ہی حقائق بیان کیے جارہے ہیں جن سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت
ناواقف ہے-
|
|
مائیکرو سوفٹ کے شریک بانی پال ایلن ایسے حیرت انگیز کروز شپ کے مالک ہیں
جس میں دو آبدوزیں بھی موجود ہیں- ان میں سے ایک آبدوز 10 افراد کے ساتھ
مستقل 8 گھنٹے تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ دوسری کو ریموٹ کنٹرول
کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے-
|
|
مغربی ممالک میں تیار کیے جانے والے کروز شپ کلب وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں
جبکہ ایشیائی ممالک کے تیار کردہ کروز شپ ایک کانفرنس روم ضرور تعمیر کیا
جاتا ہے جہاں بزنس میٹنگ کا انعقاد کیا جاسکے-
|
|
اگر آپ اتنے امیر نہیں ہیں اپنا کروز شپ خرید سکیں تو آپ اسے کرائے پر بھی
حاصل کر کے لطف اندوز ہوسکتے ہیں- جی ہاں اکثر کروز شپ کے مالک اپنے جہاز
کے دیکھ بھال پر آںے والے بےشمار اخراجات کو اسی طرح پورا کرتے ہیں-
|
|
زیادہ تر کروز شپ پر مہمانوں کے لیے تفریح کے سامان بھی مہیا کیے جاتے ہیں
جیسے کہ ڈائیونگ گئیر٬ چھوٹی کشتیاں جنہیں وہ سمندر میں اتار کر کروز شپ کے
آس پاس ہی سفر کرتے ہیں٬ جیٹ اسکائیز٬ ہیلی کاپٹر اور ٹرامپولائنز وغیرہ-
|
|
زیادہ تر لگژری کروز شپ کے مالک مشرقِ وسطیٰ کے باشندے ہیں- ایک طویل مدت
تک یہ اعزاز امریکی اور یورپی باشندوں کے پاس رہا ہے تاہم حال ہی مشرقِ
وسطیٰ اس میں بازی لے گیا ہے- یہاں تک کہ دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ بھی
مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی ہی ایک امیر ترین شخصیت کی ملکیت ہے- اس
وقت دنیا کے سب سے بڑے 200 کروز شپ میں سے ایک تہائی کے مالک مشرقِ وسطیٰ
کے رہائشی ہیں-
|
|
زیادہ تر کروز شپ کا عملہ 24 گھنٹے کے لیے ملازم ہوتا ہے اور اپنی خدمات
سرانجام دیتا رہتا ہے- اس عملے کی رہائش اور کام دونوں ہی کروز شپ پر ہوتے
ہیں- یہ ایک فل ٹائم جاب ہوتی ہے- اس عملے کے لیے کروز شپ پر علیحدہ سے
بیڈروم بھی موجود ہوتے ہیں-
|
|
دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ پرتعیش کروز شپ کے مالک دنیا بھر میں
موجود ارب پتی افراد ہیں-
|
|
مائیکرو سوفٹ کے شریک بانی جس کروز شپ کے مالک ہیں اس کے سر ایک حیرت انگیز
دریافت کا بھی سہرا ہے- اس کروز شپ نے رواں سال مارچ میں فلپائن کے ساحلوں
سے ایک ایسے بحری جہاز کو دریافت کیا تھا جو کہ جنگِ عظیم دوئم کے دوران
ڈوب گیا تھا-
|
|
جزیرہ نما تخلیق کیا جانے والا یہ کروز شپ برطانیہ کی
ایک کمپنی کا کمال ہے- اس کروز شپ پر ایک چھوٹا سا مصنوعی نخلستان بھی تیار
کیا گیا ہے- اس کروز شپ میں ایک سوئمنگ پول٬ مہمانوں کے لیے وی آئی پی کمرے٬
سنیما اور لائبریری بھی موجود ہے-
|
|
کروز شپ کے مالک اپنے جہاز کی مالیت کی 10 فیصد کے
برابر کی رقم ہر سال جہاز کی بحالی اور مہنگی دیکھ بھال کے نام پر خرچ
کر دیتے ہیں- |