قائداعظم ؒ اور ان کے اہلِ خانہ کی نایاب تصاویر

آج ملک بھر میں بانی پاکستان محترم جناب قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 139 واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے- دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیتے ہیں اور بانیِ پاکستان محترم قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کا شمار ایسی ہی گوہر نایاب شخصیات میں ہوتا ہے- آج ہم آپ کے سامنے قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یومِ پیدائش کے اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح ؒ اور ان کے اہلِ خانہ کی چند ایسی نایاب تصاویر پیش کر رہے ہیں جو بہت کم لوگوں نے دیکھ رکھی ہیں-
 

image
یہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے والد جناح پونجا کی دو نایاب تصاویر ہیں-
 
image
یہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی پہلی بیوی ایمی بائی ہیں٬ ایمی بائی 1878 میں پیدا ہوئیں٬ 1893 میں قائداعظم کی پہلی اہلیہ بنیں جبکہ بہت جلد یعنی صرف 15 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں-
 
image
یہ تصویر قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی دوسری اہلیہ کی ہے جسے دنیا مریم جناح کے نام سے جانتی ہے- مریم جناح کا پیدائشی نام رتن بائی تھا اسی وجہ سے انہیں رتی جناح بھی کہا جاتا ہے-
 
image
قائداعظم محمد علی جناح ؒ اپنی بیٹی دینا جناح کے ساتھ٬ تصویر میں ان کے پالتو کتے Black Doberman اور White West Highland Terrier بھی دیکھے جاسکتے ہیں-
 
image
دینا جناح کی ایک اور موقع پر لی گئی تصویر-
 
image
قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی بیٹی دینا جناح کی یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ دینا واڈیا بن چکی تھیں-
 
image
محمد علی جناح ؒ اپنے ہمشیرہ فاطمہ جناح کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں-
 
image
محترمہ فاطمہ جناح کی ایک اور نایاب تصویر جس میں انہیں مصر میں واقع اہرامِ مصر کے سامنے اونٹ پر سوار دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے انتقال پر موجود تین بہنیں- مریم جناح٬ فاطمہ جناح٬ شیریں جناح-
 
image
قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی چار بہنیں تھیں جو کہ مریم جناح٬ فاطمہ جناح٬ شیریں جناح اور رحمت جناح تھیں-
 
image
قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی نماز کی ادائیگی کے دوران لی گئی ایک تصویر-
 
image
یہ تصویر 25 اکتوبر 1947 کو کراچی کی بندر روڈ پر عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے دوران کھینچی گئی- قائداعظم نے نمازیوں کی تقریباً آخری قطار میں اس لیے شرکت کی کیونکہ وہ تاخیر سے عیدگاہ پہنچے تھے اور انہوں نے خود اس جگہ پر نماز ادا کرنے کا فیصلہ کیا-
 
image
قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا برطانوی پاسپورٹ جو 1946 میں جاری کیا گیا-
 
image
قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی بھائی احمد علی جناح کی نایاب تصویر جس میں وہ اپنی بیوی ایمی بائی کے ساتھ موجود ہیں-
 
image
یہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ہمشیرہ شیریں جناح کی شادی کے موقع پر لی گئی ایک نایاب تصویر ہے-
 
image
مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کراچی میں موجود اپنی رہائش گاہ پر اپنے پالتو کتے کے ساتھ-
 
image
مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ بھارت کے شہر بمبئی میں اپنے دوستوں کے ہمراہ-
 
image
قائد اعظم بطور گورنر جنرل پشاور کے دورے کے دوران ایک پٹھان قبیلے کے سردار سے رائفل وصول کرتے ہوئے-
 
image
قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی نمازِ جنازہ ادا کی جارہی ہے اور اس میں شرکت کے لیے لوگوں کا ایک جمِ غفیر موجود ہے- قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی نمازِ جنازہ علامہ شبیر احمد عثمانی نے پڑھائی-
 
image
ایک اور نایاب تصویر جس میں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے ایک موقع پر لیاقت علی خان کی قرآن پاک کی تلاوت کرتے دیکھا جاسکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah is the founder of Pakistan and the whole Pakistani nation loves him very much. People are also interested in his personal and family life. Pakistanis likes photos of Quaid e Azam and his family. Here we have published some very rare family photos of Quaid-e-Azam and some other historical photos of Quaid-e-Azam.