ایسی خاتون جس نے 16 سال سے کچھ نہیں کھایا پیا٬ حقیقت کیا ہے؟

image
 
دنیا میں زیادہ تر افراد مشکل سے صرف چند گھنٹے ہی کچھ کھائے پیے بغیر نارمل طریقے سے اپنے کام سرانجام دے پاتے ہیں- لیکن ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ایک ناقابل یقین دعویٰ کیا ہے کہ وہ پچھلے 16 سال سے کچھ کھائے پیئے بغیر زندہ ہیں۔

ملوورک امباؤ نامی 26 سالہ ایتھوپین خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیئے بغیر نہ صرف زندہ ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی گزار رہی ہیں-

ملوورک امباؤ کے مطابق اُنہوں نے آخری بار کھانا اس وقت کھایا جب وہ صرف 10 سال کی تھی اور اس کے بعد سے آج تک نہ کچھ کھایا اور نہ پیا کیونکہ اُنہیں بھوک یا پیاس نہیں لگتی۔

ایتھوپین خاتون کی صحت کئی سالوں سے کھانا پینا چھوڑنے کے باوجود بھی بالکل ٹھیک ہے اور وہ ایک عام انسان کی طرح زندگی گزار رہی ہیں۔

ملوورک امباؤ اپنے روزمرہ کے کاموں کو بھی بغیر کسی تکلیف کے انجام دے رہی ہیں، اُنہیں خود تو بھوک نہیں لگتی لیکن اُنہیں اپنی فیملی کے لیے کھانا بنانا بہت پسند ہے۔

یہاں تک کہ جب یہ ایتھوپین خاتون حاملہ ہوئیں اُنہیں تب بھی بھوک نہیں لگی اس لیے حمل کے دوران ان کے جسم کی قدرتی توانائی کو بڑھانے کے لیے اُنہیں گلوکوز کی ڈرپس لگائی جاتی تھیں۔

ملوورک امباؤ نے اب تک بھارت، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ڈاکٹرز سے اپنے کئی میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے ہیں لیکن کوئی بھی ڈاکٹر یہ وضاحت نہیں کرسکا کہ اُنہیں بھوک نہ لگنے کی وجہ کیا ہے۔

ہم اکثر ایسے افراد کے بارے میں سنتے ہیں جن کا دعویٰ ہوتا ہے کہ وہ کئی دہائیوں سے بغیر کچھ ٹھوس غذا کھائے زندہ ہیں- لیکن یہ خاتون ان چند افراد میں سے ایک ہیں جو یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں انہیں کسی لیکویڈ یا پانی وغیرہ کی طلب بھی نہیں ہوتی- یقیناً اس بات پر یقین کرنا کافی مشکل ہے-

 
YOU MAY ALSO LIKE: