آؤ سیاست چمکائیں

ملک کی فکر کسی کو ہے بھی کہ۔۔۔۔۔نہیں! بجلی کا بحران ہو یا مہنگائی کا مسئلہ، ہمارے سیاستدان اپنی دوکان چمکانے میں لگے ہوئے ہیں۔ سیاستدان تو سیاستدان یہاں مجھے عوام بھی اسی کیفیت میں مبتلا نظر آتی ہے۔ گھر ہو، محفل ہو، آفس ہو یا پبلک پلیس ہر کوئی سیاسی گفتگو میں محو نظر آتا ہے۔ حالانکہ یہ نہیں کہ لوگ بالکل فارغ ہیں ایسا ہرگز نہیں، بس لوگوں کو عادت سی ہوگئی ہے۔

ملک میں ڈرون حملے ہوں یا نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ اور آگ کہیں بھی لگی ہو سیاست چمکانے کا کوئی موقع نہیں جانے دیا جاتا۔ ہمارا کلچر بن گیا ہے سیاست کرنا اور چمکانا۔۔۔ یا یوں کہوں کہ جیسے سیاست ہمارا قومی کھیل ہو مگر ایک بات ہے مختلف مسائل پر بحث و مباحثے سے لوگوں میں کم از کم مسئلہ کی اہمیت تو اُجاگر ہوجاتی ہے۔ یہ بات الگ ہے کہ وہ مسائل ہوں یا نہ ہوں۔

اور پاکستان میں یہ طریقہ واردات پرانا نہیں، ایسا یہاں ہوتا ہی چلا آرہا ہے۔ راقم کو سیاستدانوں سے کوئی شکایت نہیں کیونکہ یہ تو معاشرے کا ہی تہ آئینہ ہوتے ہیں اور ہم میں سے ہی تو آتے ہیں۔ یہ سنتے آئے ہیں کہ جیسے لوگ ہوتے ہیں ویسے ہی حکمران اور لیڈر شپ آتی ہے۔

ہم صرف نعرے بازی اور جلسے جلوس نکالتے رہیں اور اپنی زندگیوں میں تبدیلی نا لائیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ تبدیلی آجائے گی۔ حکمران اپنی کرسی بچانے میں اور ہم اُن کے خلاف گالی نکال کر خود کو جھوٹی تسلی دینے میں اپنی قیمتی زندگیاں صرف کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہی المیہ ہے ہمارے معاشرے کے ہر فرد کا۔

اللہ ہمارے ایمانوں کی حفاظت فرمائے اور قول و فعل میں ہمیں ایک کردے۔۔۔۔۔آمین
Shehzad Owaisi
About the Author: Shehzad Owaisi Read More Articles by Shehzad Owaisi: 7 Articles with 8855 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.