حکو مت کے سودن 100ناکامیاں

موجودہ حکومت نے دوماہ میں 636 ارب روپے کے نوٹ چھاپ کر ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں جس سے مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے بڑھ کر 12 فیصد ہو گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 501 ارب روپے کے نوٹ چھاپے تھے جس پر اسے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر اس کے برعکس موجودہ حکومت نے رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے 60 روز کے اندر 636 ارب روپے کے نوٹ چھاپ کر سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اور سٹیٹ بنک کی ایک رپورٹ کے مطابق مہنگائی 5 فیصد سے بڑھ کر 12 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔اسکے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی100دنوں کی کارکردغیر تسلی بخش ہے رہی عوام کو تحفظ فراہم کرنا تو دور کی بات فوج کے جنرل بھی دہشتگردی کانشانہ بن گئے اسی حوالہ سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے حکو مت کے سودنوں پر’’100ناکامیوں ‘‘کے نام سے حقائق نامہ جاری کیاہے جسکے مطابق شہبا زشریف صوبے کے امورمیں دلچسپی لینے کی بجائے وزیراعظم بننے کی ’’ریہرسل ‘‘میں مصروف ہیں پنجاب جرائم میں تمام صوبوں میں ’’پہلی پوزیشن ‘‘پرآچکا ہے ‘جرائم پیشہ لوگ پنجاب کو اپنے لیے محفوظ ترین پناہ گاہ سمجھتے ہیں ‘بچوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں خطرناک حدتک اضافہ ہو چکا ہے اورہرروز5سے10زیادتی کے واقعات ہو رہے ہیں ‘پنجاب حکو مت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور100دنوں میں عوام کے جیب پر20ارب روپے کا اضافہ بوجھ ڈالا گیاہے‘مہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ سے روزانہ10سے15لوگ خود کشیاں کررہے ہیں‘وی آئی پی کلچرختم کرنیکا دعوی کرنیوالے شہبا زشریف کا بیٹاحمزہ شہبا زشریف سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کررہا ہے جو غریب عوام پرظلم ہے‘پنجاب حکو مت کا (ن) لیگی اراکین پنجاب اسمبلی فی کس80لاکھ کے فنڈزبلدیاتی انتخابات کیلئے دھاندلی ہیں-

حکو مت کے100دنوں میں جتنی ناکامیاں ہو ئیں ہیں اس سے صوبے میں جرائم سمیت دیگرمسائل میں خطرناک حدتک اضافہ ہواہے ۔ جبکہ آٹے کی قیمتوں میں 100دنوں میں26فیصدچاول قیمت میں23فیصد‘آلو50فیصد‘پیاز 52فیصد‘ٹماٹر100فیصد‘دال ماش28 فیصد‘ مرچ 43فیصد ‘انڈے39فیصد مہنگے ہو ئے ہیں اورپنجاب حکو مت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام ہو رہی ہے اوراس کیلئے کسی قسم کی کوئی اقدامات نہیں کیے گئے پنجاب میں حکو مت کے حالیہ100دنوں میں جرائم میں62فیصداضافہ ہو چکا ہے اورپلڈاٹ کی حالیہ رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ62فیصدعوام مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘لاقانونیت کے حوالے سے حکو مت کی کارکردگی پراعتماد نہیں رکھتے پو لیس پرسالانہ اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں مگر5سال سنبل کے ساتھ ہونیوالی زیادتی میں پو لیس ملزموں کو تاحال پکڑنے میں کا میاب نہیں ہوسکی جسکی وجہ سے پو لیس کی ناکامی بھی سب کے سامنے آچکی ہے جنوبی پنجاب میں چھوٹو گینگ نے حکو مت کی رٹ کوختم کردیا مگرابھی تک ان کے خلاف بھی پو لیس اورحکو مت کسی قسم کی کاروائی میں کا میاب نہیں ہوسکی اور کسی کو معلوم نہیں کہ پو لیس پراربوں روپے کن مقاصدکیلئے خرچ کئے گئے ؟۔ پنجاب میں اڑھائی سالوں کے دوران ریپ460ریپ کے واقعات ہوئے ہیں اورپنجاب ریپ کے حوالے سے کیسز میں سرفہرست ہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی حکو مت نے وعدہ پو را نہیں کیا بلکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں اوربجلی کے خاتمے کے حوالے سے ہرروز متعددایم اویوز سائن کرنے کے دعوے ہو تے ہیں مگرپنجاب میں بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے پنجاب حکو مت کی کا رکردگی ’’کھوداپہاڑ‘نکلا چوہا‘‘ کے مترادف ہے ۔ پنجاب میں اب بھی روزانہ کئی کئی گھنٹوں کے لوڈشیڈنگ ہو تی ہے مگر اسکے باوجود شہبا زشریف اب مینار پاکستان پراحتجاجی کیمپ نہیں لگاتے ؟ پنجاب حکو مت صوبے کے حقوق کے تحفظ میں مکمل طورناکام ہو چکی ہے کسانوں کو پنجاب کے حصہ کا پانی دلانے میں بھی حکمران ناکام ر ہے اسکے ساتھ ساتھ حکو مت پنجاب نے صوبہ میں وی آئی پی کلچرکو ختم کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کردیا جس سے ایک عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی۔
rohailakbar
About the Author: rohailakbar Read More Articles by rohailakbar: 794 Articles with 512353 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.