کمپیوٹر سے متعلق چند مفید ٹپس

بعض اوقات ہارڈ ڈسک کی خراب کارکردگی کے باعث کمپیوٹر کی رفتار خاصی سست ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جوں جوں ہارڈ ڈسک کی عمر بڑھے اور وہ زیر استعمال آئے تو اس کی رفتار گھٹ جاتی ہے۔ مطلب یہ کہ ہارڈ ڈسک پھر کوئی چیز کاپی کرنے یا پروگرام انسٹال کرنے میں خاصی دیر لگاتی ہے۔ یہ مسئلہ یوں حل کرنا ممکن ہے کہ ہارڈ ڈسک کی رفتار بڑھا لی جائے۔ ذیل میں اس ضمن میں ایک آسان ترکیب پیش ہے۔ اسے اپنائیے اور اپنی ڈسک کی رفتار بڑھا لیجیے۔

1۔ سٹارٹ مینو پر کلک کیجیے اور’ رن‘ کی کمانڈ پر پہنچ جائیے۔

2۔ ’رن‘ پر یہ الفاظ ٹائپ کیجیے Sysedit.exe: اور پھر انٹر کر دیجیے۔

3۔ آپ کے سامنے سسٹم کنفیگریشن ایڈیٹر کھل جائے گا۔

4۔ آپ کو ایڈیٹر میں کئی ونڈوز کھلی نظر آئیں گی۔ آپ نے اسی ونڈوز کا انتخاب کرنا ہے جس پر System.ini لکھا ہو۔

5۔اس ونڈو میں اوپر ہی آپ کو 386ENH7لکھا نظر آئے گا۔

6۔ آپ نے درج بالا لائن کے آگے یہ مواد ٹائپ کرنا ہے (Irq14=4096)

7۔ درج بالا الفاظ لکھنے کے بعد ونڈو محفوظ (Safe) کر کے بند کر دیجیے۔

8۔ اب کمپیوٹر کو ری بوٹ کیجیے۔ آپ کمپیوٹر کو پہلے سے زیادہ تیز رفتار پائیں گے۔
 

image


کی بورڈ کو ماؤس سے چلائیے
اکثر اوقات کی بورڈ کی کوئی کی(Key) خراب ہو جاتی ہے۔ تب کی بورڈ استعمال کرتے ہوئے خاصی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی کبھی چابیوں(Keys) کے اوپر درج لفظ مٹنے سے بھی دوران ٹائپنگ مصیبت پیش آتی ہے۔ اس مسئلے کا ایک آسان حل یہ ہے کہ آپ چھوٹا موٹا مواد ٹائپ کرنے کے لیے ڈیسک ٹاپ کی بورڈ سے کام لیجیے۔ یہ سہولت ونڈوز ایکس پی اور اس کے بعد آنے والے تمام ونڈوز میں موجود ہے۔

1 ۔ سب سے پہلے سٹارٹ مینو پر جائیے اور رن کمانڈ کھولیے۔

2 ۔ اِن کے خانے میں OSK لکھیے اور انٹر دبا دیجیے۔

3۔ اگر آپ کے پاس ونڈوز ایکس پی ہے تو ڈیسک ٹاپ ’کی بورڈ‘ کھل جائے گا۔ اگر ونڈوز 7 یا 8 ہے تو ایپلی کیشن سامنے آجائے گی۔ بس اسے کھولیے اور ماؤس کے ذریعے کیز پر کلک کر کے اپنا کام کیجیے۔

ونڈوز ایکس پی تیزی سے انسٹال کریں
گو ونڈوز 7 اور 8 بھی آچکی ہیں مگر پاکستان میں کئی لوگ اب بھی ونڈوز ایکس پی ہی استعمال کرتے ہیں۔ وجہ یہی ہے کہ یہ استعمال میں آسان ہے۔ اور اسے برتنے کے لیے مہنگا کمپیوٹر بھی درکار نہیں ہوتا۔

عام طور پر ایکس پی انسٹال ہونے میں 30 تا 40 منٹ لگاتی ہے۔ لیکن اسے سرعت سے انسٹال کرنے کا طریق کار بھی موجود ہے۔ اسے اپنانے سے عام رفتار والا کمپیوٹر بھی 15 تا 20 منٹ میں اسے انسٹال کر ڈالے گا۔ آج کے لوڈشیڈنگ والے زمانے میں بیس پچیس منٹ کی بچت معمولی بات نہیں۔ طریق کار درج ذیل ہے۔

سب سے پہلے بوٹ ایبل سی ڈی کے لیے ایکس پی کی فائلیں ڈرائیو سی میں انسٹال کریں۔ اس سے قبل ڈرائیو سی کو NTFS فارمیٹ پر کرلیں۔ جب فائلیں انسٹال ہو جائیں گی تو کمپیوٹر ری اسٹارٹ ہوگا۔ جب آپ کو ایکس پی لوگو دکھائی دے تو شفٹ + F10 کو دبائیے۔ آپ کے سامنے کمانڈ پرومپٹ کھل جائے گا۔
 

image

کمانڈ پرومپٹ پر Taskmgr لکھیے۔ آپ کے پاس ٹاسک منیجر کھل جائے گا۔ اب منیجر میں Process ٹیب پر جائیے اور وہاں Setup.exe فائل ڈھونڈیے۔ مل جائے تو Setup.exe پر رائٹ کلک کیجیے۔ جو ونڈوز کھلے اس میں Set Priority تلاش کیجیے۔

اس جگہ آپ کو سب مینو نظر آئے گا۔ وہاں پرائیوریٹی نارمل (Normal) پر سیٹ ہو گی۔ آپ پرائیوریٹی ہائی (High) یا نارمل سے اوپر سیٹ کر دیں۔ اس عمل کی تکمیل کے بعد ونڈوز ایکس پی تیزی سے انسٹال ہو جائے گی۔ یہ نسخہ آزما کر دیکھیے۔

www ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں کئی لوگ براؤزر کی ایڈریس بار میں ویب سائٹ کا پورا پتا لکھتے ہیں۔ مثلاً www.google.com حالانکہ صرف google.com کھلنے سے بھی ویب سائٹ کھل جاتی ہے۔

براؤزر کے مفید شارٹ کٹ
دنیائے انٹرنیٹ میں آسانی اور تیزی سے گھومنے پھرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ انسان براؤزر کے چند ضروری شارٹ کٹ ذہن نشین کر لے۔ ذیل میں کچھ ایسے ہی شارٹ کٹ پیش ہیں جن کی ضرورت دوران کار اکثر پیش آتی ہے۔
 

image

٭Alt+D دبانے سے ہر بڑے براؤزر میں کرسر ایڈریس بار پر پہنچ جاتا ہے۔ یوں ماؤس کی ضرورت نہیں پڑتی۔
٭ صفحے کو ری لوڈ یا ری فریش کرنے کے لیے F5 دبائیے۔
٭ F11دبائیے، براؤزر پوری سکرین پر چھا جائے گا اور یوں چیزیں بڑی نظر آئیں گی۔
٭ اگر نارمل وِیو درکار ہے تو دوبارہ F11دبا دیجیے۔
٭ اگر آپ براؤزر کے بک مارکس کھولنا چاہتے ہیں تو Ctrl+B دبائیے۔
٭ Ctrl+F دبائیے۔ آپ کے سامنے فائنڈ باکس کھل جائے گا۔ اب آپ ویب صفحے پر کوئی بھی مطلوبہ میٹر تلاش کر سکتے ہیں۔

آن لائن فارم تیزی سے بھرئیے
کسی بھی قسم کا آن لائن فارم بھرتے ہوئے ہر فیلڈ پر بار بار کرسر لانا پڑتا ہے۔ یوں ماؤس بہ کثرت استعمال ہوتا ہے۔ نیز وقت اور توانائی بھی خاصی خرچ ہوتی ہے۔ اسی مسئلے سے یوں چھٹکارا ممکن ہے کہ ٹیب (Tab) سے مدد لیجیے۔ ایک فیلڈ پر جب آپ مطلوبہ میٹر لکھ چکیں تو ٹیب دبائیے۔ کرسر خودبخود اگلی فیلڈ پر چلا جائے گا۔ یوں مائوس کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

یو ایس بی کو بوٹ ایبل بنایے
خوش قسمتی سے یو ایس بی کو بوٹ ایبل بنانے والے مفت سافٹ ویئر نیٹ پر دستیاب ہیں۔ مثال کے طور پر رفس (Rufus)، ون ٹو بوٹک، یونٹ بوٹین وغیرہ۔ ان میں سب سے تیز رفتار اور جدید سافٹ ویئر رفس (Rufus) ہے۔ اس کے ذریعے آپ ونڈوز 7 کی بھی بوٹ ایبل یو ایس بی بنا سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے۔ ونڈوز 7کے لیے یو ایس بی کئی جی بی(GB) کی ہونی چاہیے۔ البتہ ایکس پی کے لیے 1جی بی والی کافی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

This is a listing of some known computer tips and tricks. With these tips users can increase their productivity on the computer and make their overall computer experience a lot more enjoyable.