اسلامک اسمارٹ فون لانچنگ کے لیے تیار

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اسلامک اسمارٹ فون لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ آئندہ ہفتے صارفین کے لئے پیش کیا جائے گا۔

سعودی اخبار کے مطابق “پیس موبائل” نامی اسمارٹ فون کو ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کتابیں، تقاریر اور فکری نشستیں صارفین سے صرف ایک کلک کی دوری پر ہوں گی۔
 

image


اسمارٹ فون کو ذاکر نائیک کے لیکچرز اور تقاریر کے علاوہ دوسرے کسی بھی جدید اسمارٹ فون کے مقابلے کے فیچرز سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

4.6 انچ جدید ٹچ اسکرین اسمارٹ فون انتہائی خوبصورت ڈیزائن رکھنے کے ساتھ ساتھ 5 میگا پکسلز کیمرا ، 4 جی بی اسٹوریج، ڈوئل کوور پروسیسر اور گوگل انڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم جیسی کی خصوصیات کا حامل ہے۔

اخبار کہنا ہے کہ اسمارٹ فون متحدہ عرب امارات سے پوری دنیا میں 240 امریکی ڈالرز کے عوض آن لائن خریدا جا سکے گا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Practicing Muslims may soon go high-tech with the upcoming launch of an Islamic smartphone that claims to reconcile the Koran with modern science. Dubbed the Peace Mobile, the phone is a customized Android device that features Islam-oriented apps and content and is priced at $240, Arab News reported.