سام سنگ کا محفوظ ترین موبائل فون

اب چاہے پانی سے بھری بالٹی میں گرے یا پھر کئی منزلوں سے نیچے جا گرے٬ والدین کے موبائل فون بچوں کی مہم جوئی کی نذر نہیں ہوسکیں گے٬ کیونکہ سام سنگ نے ایسا موبائل فون متعارف کروا دیا ہے جو نہ صرف واٹر پروف٬ ڈسٹ پروف ہے بلکہ چائلڈ پروف بھی ہے-
 

image


کمپنی کا کہنا ہے اس نے والدین کے لیے اپنے ایس فور فون کا ایسا مضبوط ورژن تیار ہے جو بچوں کے ہاتھوں میں جا کر بھی محفوظ رہے گا-

اس اسمارٹ فون میں 30 منٹ تک زیر آب رہنے کے ساتھ ساتھ پانی کے اندر تصاویر کھینچنے کی صلاحیت بھی موجود ہے٬ جبکہ اس کی ٹچ اسکرین کو دستانے پہن کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے-
 

image

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نئے ورژن کو ایک میٹر گہرے گڑھے میں دفن بھی کر دیا جائے تو بھی اس کا کچھ نہیں بگڑے گا-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

From spilt cups of tea to being dropped from on high, many a parents' mobile phone has fallen victim to adventurous children. But one new handset - the Samsung Galaxy S4 Active - claims to be waterproof, dustproof and even childproof.