اسکالر شپ تو نہ ملی مگر شہرت ضرور مل گئی، اسکالر شپ کے لیے بنائی گئی ویڈیو میں کیا خاص تھا کہ وائرل ہو گئی

image
 
آج کل کے دور میں جب بچوں کی تعلیم کی ضرورت جہاں بڑھ گئی ہے وہیں اس کے اخراجات بھی اتنے ہی بڑھ گئے ہیں- خاص طور پر ہائی لیول کی تعلیم اتنی مہنگی ہو گئی ہے کہ اکثر بچے اس کوشش میں نظر آتے ہیں کہ یا تو وہ کہیں پارٹ ٹائم کوئی کام کر لیں یا پھر کوئی اسکالر شپ حاصل کر لیں تاکہ والدین پر کم سے کم بوجھ ڈال سکیں-
 
اسکالر شپ کے لیے بنائی جانے والی وائرل ویڈیو
ان دنوں ایک لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کو لاکھوں افراد نے نہ صرف دیکھا بلکہ اس کو شئير بھی کیا- یہ ویڈيو اس لڑکی نے اپنے والدین کو اپنے پیچھے بٹھا کر بنائی جس میں اسکالر شپ دینے والوں کو متاثر کرنے کے لیے جب اس نے اپنی دن بھر کی روٹین بتائی تو اس کو سن کر پیچھے بیٹھی ماں اس کے جھوٹ پر اپنی ہنسی روک نہ پائی اور اس کی بے ساختہ ہنسی اور باپ کا انداز دیکھنے والوں کو اپنا بھایا کہ وہ ویڈيو کو لائک اور شئیر کیے بغیر نہ رہ سکے- آپ بھی ویڈیو دیکھیں
 
 
اس ویڈيو کے مطابق اس لڑکی نے سب سے پہلے یہ کہا کہ وہ صبح سویرے پانچ بجے جاگ جاتی ہے جس کو سن کر بے ساختہ اس کی ماں کی ہنسی نکل گئی جس کو اس نے بہت مشکل سے روک کر لڑکی سے کہا کہ ویڈيو جاری رکھے-
 
جس پر لڑکی کا کہنا تھا کہ چھ بجے وہ پورے گھر والوں کے لیے ناشتہ بنانا شروع کرتی ہے جس میں اس کے والد اس کا ذرا بھی ہاتھ نہیں بٹاتے اور یہ سن کر اس کی ماں کی نہ صرف ایک بار پھر ہنسی نکل گئی بلکہ وہ بے ساختہ بول پڑی کہ اس سارے وقت میں تمھارے ماں باپ کیا صرف آرام کرتے رہتے ہیں جو تم اتنا کچھ کرتی ہے-
 
مگر لڑکی نے اپنی بات جاری رکھی اور اسکالر شپ کے حصول کے لیے اپنی نام نہاد معصومیت بیان کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ اس کے والد ایک بے روزگار انسان ہیں اس جھوٹ پر تو اس کے والد بھی اپنی ہنسی پر کنٹرول نہ رکھ سکے-
 
اسکالر شپ ملی یا نہیں؟
یہ ویڈيو اسکالر شپ والوں تک پہنچی یا نہیں مگر سوشل میڈيا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ اتنے بڑے بڑے جھوٹوں کے بعد بھی اس لڑکی کو اسکالر شپ ملی یا نہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ اس اسکالر شپ کے بدلے اس لڑکی کو شہرت ضرور مل سکی اور دنیا بھر میں اس کی اس معصومانہ ویڈیو اور اس کے والدین کے خوبصورت ردعمل کے مناظر وائرل ضرور ہو گئے-
 
image
 
سوشل میڈيا صارفین کا رد عمل
سوشل میڈيا صارفین کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو سو بار دیکھنے کے بعد بھی ہر بار دوبارہ سے ہنسی آجاتی ہے اور وہ اتنا ہنستے ہیں کہ اس سے ان کے پیٹ میں بل پڑ جاتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کی فیملی بھی اس کی طرح بہت کیوٹ ہے- جب کہ کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ویڈيو میں اس لڑکی کی ماں کی بے ساختہ ہنسی سب سے خوبصورت ہے-
 
کچھ افراد نے اس لڑکی کے حق میں کہا کہ پہلے تو اس بے چاری نے اپنی ماں کو ساری ذمہ داریوں سے آزاد کر کے اس کے حصے کے سارے کام خود کرنے شروع کر دیے اور جب والد کو بے روزگار کیا تو یقیناً آگے چل کر اس نے باپ کے سارے کام بھی خود ہی کرنے تھے- اس وجہ سے اس لڑکی کو اتنے معصومانہ انداز پر سو فی صد اسکالر شپ ملنی چاہیے-
 
اسکالر شپ کی مد میں ملنے والی رقم کا تو پتہ نہیں مگر اس ویڈيو کے بدلے میں جو محبت اس لڑکی کے حصے میں آئی وہ یقیناً بے حساب ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: