افضل عبادت کون سی؟

 اے جنت کے طلبگارو روزہ دار اسلامی بھائیو! رمضان المبارک کے مقدس لمحات کو فضولیات میں برباد ہونے سے بچائے! زندگی بے حد مختصر ہے اس کو غنیمت جانئے، تاش کی گڈیوں اور فلمی گانوں کے ذریعے وقت “پاس“(بلکہ برباد) کرنے کے بجائے تلاوتِ قُرآن اور ذکر و درود میں وقت گزارنے کی کوشش فرمائیے- بھوک پیاس کی شِدت جس قدر زیادہ محسوس ہوگی صبر کرنے پر انشااللہ عزوجل ثواب بھی اُسی قدر زائد ملے گا- جیسا کہ منقول ہے، افضل عبادت وہ ہے جس میں زحمت (تکلیف) زیادہ ہے- امام شرف الدین نووی علیہ رحمتہ القوی فرماتے ہیں،“یعنی عبادات میں مشقت اور خرچ زیادہ ہونے سے ثواب اور فضیلت زیادہ ہو جاتی ہے- حضرت سیدنا ابراھیم بن ادھم رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ کا فرمانِ معظم ہے،“دُنیا میں جو نیک عمل جتنا دُشوار ہوگا قِیامت کے روز نیکیوں کے پلڑے میں اُتنا ہی زیادہ وزن دار ہوگا- اِن روایات سے صاف ظاہر ہوا کہ ہمارے لئے روزہ رکھنا جتنا دُشوار اور نفسِ بدکار کے لئے جس قدر ناگوار ہوگا- اِن شا اللہ عزوجل بروزِ شُمار میزانِ عمل میں اُتناہی زیادہ وزن دار ہوگا-فیضانِ رمضان

Muhammad Yousuf Qadri
About the Author: Muhammad Yousuf Qadri Read More Articles by Muhammad Yousuf Qadri: 3 Articles with 9315 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.