اِفطار کے وقت دُعا قبول ہوتی ہے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیوں! روزہ دار کتنا خوش نصیب ہے کہ ہر وقت اللہ عزوجل کی رضا حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ افطار کے وقت وہ جو بھی دعا مانگتا ہے اللہ عزوجل اسے اپنے فضل و کرم سے قبول فرماتا ہے۔ چنانچہ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ امام المتوکلین‘ سیدالقانعِین‘ رحمتہ اللعٰلمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وٰالہِ وسلم کا فرمانِ دلنشین ہے‘

“اِنّ للصَّائِم عِندِ فِطرِہِ لَدعوَتہًَُ مَّاتُرَدُّ“ ترجمہ: بے شک روزہ دار کے لئے اِفطَار کے وقت ایک ایسی دعا ہوتی ہے جو رد نہیں کی جاتی۔“ الترغیب و التھزیب ج ٢ ص٥٣ حدیث ٢٩

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ تاجدار رسالت‘ شہنشاہ نبوت‘ پیکرجود و سخاوت‘ سراپا رحمت‘ محبوبِ رب العزت عزوجل و صلیٰ اللہ تعالیٰ علیہ وٰالہِ وسلم کا فرمان پر عظمت ہے‘ “تین شخصوں کی دعاٰٰء رد نہیں کی جاتی (١) ایک روزہ دار کی بوقت افطار (٢) دوسرے بادشاہ عادل کی اور (٣) تیسرے مظلوم کی۔ ان تینوں کی دعاء اللہ عزوجل بادلوں سے بھی اوپر اٹھا لیتا ہے۔ اور آسمان کے دروازے اس کیلئے کھل جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ عزوجل فرماتا ہے‘ “مجھے میری عزت کی قسم! میں تیری ضرور مدد فرماؤں گا اگرچہ کچھ دیر بعد ہو۔“
سنن ابن ماجہ ج ٢ ص ٣٤٩ حدیث ١٧٥٢ فیضان رمضان
Tariq Hayat
About the Author: Tariq Hayat Read More Articles by Tariq Hayat: 5 Articles with 8481 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.