اچھا کولیسٹرول اور برا کولیسٹرول کیا ہے؟ بچاؤ کیسے ممکن؟

خون میں کولیسٹرول کی زائد مقدار دل کی بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے- وقت کے ساتھ خون میں کولیسٹرول کی زائد مقدار سے کولیسٹرول خون کی نالیوں کی دیواروں میں چپکنے لگتا ہے- اگر کولیسٹرول کی بہت زیادہ مقدار نالیوں میں چپکنے لگے تو اس کی وجہ سے خون کا بہاؤ رک جاتا ہے جو کہ دل کے دورے کا سبب بنتا ہے-

کولیسٹرول کیا ہے؟
یہ ایک نرم چربی جیسا مادہ ہوتا ہے جو کہ خون کے ساتھ سفر کرتا ہے- آپ کے جسم کو بہتر طور پر کام کرنے کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس کی زائد مقدار نقصان دہ ہوتی ہے-
 
image


کیا آپ خطرے میں ہیں؟
ہم میں سے کچھ لوگوں کو دوسروں کی نسبت دل کی بیماریاں ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں- جتنے زیادہ آپ کو اس کے خطرات ہوں گے اتنے دل کی بیماریوں اور دل کے دورے کے خطرات رہیں گے- ان میں سے کچھ خطرات قابل تخفیف ہیں اور آپ ان کے لیے کچھ کر سکتے ہیں مگر کچھ خطرات ناقابلِ علاج ہیں- آپ کو اس چیز کے جتنے کم خطرات ہوں گے اتنے ہی دل کی بیماریاں ہونے کے خطرات کم ہوجالیں گے-

قابل علاج خطرات:
غذا جس میں شامل ہائی کولیسٹرول اور سچوریٹڈ فیٹز
ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی زیادتی
ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کمی
زائد وزن
عافیت گزین طرزِ زندگی یا ورزش کی کمی
تمباکو نوشی
بلند فشار خون

دیگر ناقابلِ علاج خطرات:
عمر
جنس
خاندانی تاریخ
 

image


کولیسٹرول کی کتنی قسمیں ہیں؟

کولیسٹرول کی تین قسمیں ہیں جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے- ایک عام خون کے ٹیسٹ سے پتا چل سکتا ہے کہ آپ کا کولیسٹرول کس درجہ پر ہے- ٹوٹل کولیسٹرول٬ ایل ڈی ایل کولیسٹرول٬ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول-

ٹوٹل کولیسٹرول:
کولیسٹرول کی مقدار خون میں 180mgdl سے کم ہونا چاہیے-

آپ کے خون میں کولیسٹرول کی تمام تعداد - جب آپ کا ٹوٹل کولیسٹرول زیادہ ہوگا آپ کو دل کی بیماریوں کے خطرات اتنے ہی بڑھ جائیں گے-

ایل ڈی ایل کولیسٹرول:
ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار 70mgdl سے کم ہونا چاہیے-

جب خون میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو یہ نہایت ہی خطرنات ہوجاتا ہے- یہ کولیسٹرول آپ کے خون کی شریانوں میں بڑھ کر خون کے بہاؤ کو روک دیتا ہے-

ایچ ڈی ایل کولیسٹرول:
ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار خون میں 60mgdl سے زیادہ ہونی چاہیے-

یہ کولیسٹرول کی اچھی قسم ہے جو دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے-
 

image


آپ اپنے خون میں کولیسٹرول کیسے کم کرسکتے ہیں؟
دل کی بیماریوں کے خطرات کم کرنے کا مطلب ہے کہ ایک صحت مند طرزِ زندگی اپنایا جائے- ذیل میں کولیسٹرول کم کرنے کی کچھ تدابیر موجود ہیں-

یہ چیزیں استعمال نہ کریں:
فل کریم دودھ٬ دہی
تلی ہوئی عذائیں
مکھن یا گھی میں پکی اشیاﺀ بناسپتی گھی٬ دیسی گھی
پورا انڈا
کریم اور مایونیز٬ پروسس کی ہوئی پنیر
وائٹ بریڈ٬ سفید چاول٬ سفید آٹے سے بنے دلیے
آلو کے نمکین چپس یا دیگر اسنیکس
مختلف اعضاﺀ مثلاً سری پائے٬ دل٬ گردہ

یہ چیزیں استعمال کریں:
اسکم دودھ
بیک کی ہوئی٬ بھاپ میں پکی ہوئی٬ ابلی ہوئی غذائیں
سورج مکھی٬ بھٹے٬ کنولا٬ سویا بین یا زیتون کے تیل میں پکی اشیاﺀ
انڈے کی سفیدی
کم چکنائی والی دہی٬ کاٹج پنیر
گندم والی روٹی کا استعمال٬ براؤن رائس٬ تمام دال دلیے
کم چکنائی والے نمک کے بغیر کی اسنیکس اور پاپ کارن
مرغی٬ مچھلی٬ چھوٹا گوشت
 

image

مندرجہ بالا گائیڈ کو دیکھتے ہوئے کم چکنائی اور کم کولیسٹرول والی غذاؤں کا انتخاب کریں:
زیادہ ریشہ اور غذائیت کے لیے دالوں کی تمام اقسام کی استعمال کیجیے-
میٹھے شربت کے بجائے تازہ پھلوں کے رس کا انتخاب کریں-
میٹھی اشیاﺀ جیسے پیسٹریز اور ڈونٹ کی جگہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کیجیے-
دن میں تین سے پانچ مرتبہ پھل اور دو سے چار مرتبہ سبزی استعمال کیجیے-
کم چکنائی والا یا اسکم دودھ استعمال کیجیے-
کم چکنائی والا دہی استعمال کیا جاسکتا ہے-
آدھے گھنٹے کی ورزش کو معمول بنائیے-
دن میں 6 سے 8 گلاس پانی کا استعمال کریں-
ہفتے میں کم از کم دو دفعہ مچھلی کھائیں-
بغیر کھال والی مرغی کھائیں٬ چھوٹے گوشت کا استعمال ہفتے میں ایک مرتبہ کریں-
اپنی غذاؤں میں خشک پھلیوں اور مٹر وغیرہ کا استعمال رکھیں کیونکہ یہ فائبر حاصل کرنے کے بہترین ذرائع ہیں جن سے کولیسٹرول کم کیا جاسکتا ہے٬ ہر غذار کے ساتھ کچی سلاد کا استعمال کریں-
یاد رکھیں کہ انڈے کی زردی کبھی کبھار بیک کی ہوئی یا پکی ہوئی غذاؤں میں استعمال کی جاتی ہے اس سے پرہیز کریں٬ انڈے کی زردی ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ استعمال کریں-
چکنائی والی اشیاﺀ ( گھی٬ مکھن اور مارجرین) کے بجائے بغیر چکنائی والی اشیاﺀ ( کنولا یا زیتون کا تیل) کا استعمال کریں-

(بشکریہ - آغا خان یونیورسٹی)
 
For More Health Information Visit https://health.hamariweb.com

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Cholesterol is a waxy, fat-like substance that’s found in all cells of the body. Your body needs some cholesterol to make hormones, vitamin D, and substances that help you digest foods. Your body makes all the cholesterol it needs. However, cholesterol also is found in some of the foods you eat.