دماغی صحت اور یادداشت کو بہتر بنائیں

(Ch Tanweer Sarwar, Lahore)

دماغ اﷲ تعالیٰ کی بہترین تخلیق ہے اور بشر کے لئے ایک انمول تحفہ خداوندی ہے ۔جس کو انسان استعمال کر کے نئی نئی ایجادات اور بڑے سائنسی کارنامے انجام دے رہا ہے۔ہمیں باقی اعضاء کی طرح اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے کیونکہ یہی دماغ ہمارے سارے نظام کو چلا رہا ہے اگر دماغ صحت مند ہے تو انسان اس سے بھر پور فائدہ لے سکتا ہے انسان کی عمر جوں جوں بڑھتی ہے اس کی یاداشت بھی کمزور ہوتی چلی جاتی ہے۔اور ہم اکثر اپنی رکھی ہوئی چیزیں بھولنا شروع ہو جاتے ہیں۔ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کی یاداشت اس کا زیادہ عرصہ تک ساتھ دے۔لیکن ہم عمر کے ڈھلنے کو تو روک نہیں سکتے لیکن چند تدابیر کر کے اپنی یاداشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
 


میرا آج کا موضوع بھی یہی ہے۔ہم میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے کہ دماغ کی صحت کو کیسے بہتر بنائیں لیکن تھوڑی سی کوشش کر کے ہم اپنی دماغی صلاحیتوں کو بہتر کر سکتے ہیں۔بڑوں کے ساتھ ساتھ طلبا کی یاداشت بھی کبھی کبھی کمزور ہو جاتی ہے جس سے ان کے پڑھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔اور اس کے لئے وہ دواؤں کا استعمال کرتے ہیں جو اکثر فائدہ مند نہیں ہوتیں۔

آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارا دماغ ایک پیچیدہ لیکن انمول مشین ہے۔اس لئے اس کی بہتری کے لئے ہمیں ابھی سے اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا۔آج اس مضمون میں میں آپ کو یہ سب کچھ بتانے والا ہوں کہ آپ اپنے دماغ کو کیسے تیز اور یاداشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یاداشت کی کمی جیسے مسائل سے ہر شخص گزرتا ہے۔کچھ مختلف دوائیوں کا سہارا لیتے ہیں اور کچھ اشتہارات دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں اور اپنی دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے کے کیا کیا جتن کرتے ہیں اور اس میں ناکام رہتے ہیں۔

آج میں آپ کو انتہائی آسان اور مفید مشورے دوں گا جن کو اپنا کر آپ اپنے دماغ کو نہ صرف تیز بلکہ یاداشت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔ایک اور بات کہ اگر آپ کام کرتے وقت ایک ہاتھ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو دوسرے کا کم کرتے ہیں تو آج سے اس ہاتھ کا استعمال بھی شروع کر دیں جس کا استعمال آپ کم کرتے ہیں۔یہ عمل بھی دماغی صحت کی لئے فائدہ مند ہے۔
 


٭سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ باقاعدہ چہل قدمی کو اپنا معمول بنائیں۔اس سے آپ کے دماغ پر اچھا اثر پڑتا ہے۔اور یہ الزائمر کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔
٭ نوجوان روزانہ چھ میل چلیں۔اس سے ان کا دماغ تیز ہوتا ہے نسبت ان کے جو پیدل نہیں چلتے۔
٭ آپ صبح جلدی بیدار ہوں اور رات کو جلدی سو جائیں۔
٭ہمیشہ ہوا دار جگہ پر سوئیں جہاں سے آپ کو بہتر آکسیجن کا حصول ممکن ہو سکے کیونکہ آکسیجن دماغ کے لئے مفید ہے۔
٭ صبح نماز پڑھیں پھر ہلکی ورزش کریں اور لمبے لمبے سانس لیں جو آکسیجن کو آپ کے دماغ تک پہنچاتے ہیں۔
٭ کوئی کھیل ضرور کھیلیں اس سے دماغی صلاحتیں بڑھتی ہیں۔
٭ہمیشہ سادہ لیکن متوازن خوراک کا استعمال کریں۔
٭ ایسی بیماریوں کا بروقت علاج کروائیں جو دماغی صلاحیتوں کو متاثر کرتی ہیں جیسے بلڈ پریشر،شوگر اور دماغی امراض وغیرہ۔
٭ رات سوتے وقت دن کی تلخ باتوں کو یاد نہ کریں اور پر سکون نیند لینے کی کوشش کریں۔
٭ مضر صحت اشیاء جیسے تمباکو نوشی،شراب اور کیفین وغیرہ سے پرہیز رکھیں۔
٭ روزانہ کچھ سیکھنے کی کوشش کریں جیسے کھانے کی تراکیب،کوئی مذہبی میگزین،کوئی ہنر کچھ بھی جس میں آپ کی دلچسپی ہو۔
٭ گھر کے چھوٹے موٹے کاموں میں بھر پور حصہ لیں۔
٭ دن میں کم از کم ۸ گلاس پانی ضرور پئیں۔
٭ مچھلی کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔
٭ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے لئے بھی کچھ وقت نکالیں۔ایسا کرنا بھی آپ کے دماغ کو بہتر بنا سکتا ہے۔
 


٭ عام طور پر جب آپ 55سال سے بڑھنے لگتے ہیں تو پھر دماغ کمزور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔دماغی امراض بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔اس لئے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رابطے میں رہیں۔
٭ حساب کتاب کرتے ہوئے کیلکولیٹر کی بجائے اپنے دماغ کا استعمال کریں۔
٭ سر کا مساج کرنا بھی دماغ کو بہتر بناتا ہے۔
٭ حافظہ تیز کرنے کے لئے رات کو پانچ سے چھ بادام کی گریاں بگھو دیں اور صبح کھا لیں۔
٭ کدو کو کھانا دماغ کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔
٭جو کام کرنا ہو پہلے اس کو مکمل کر لیں پھر دوسرا کام شروع کریں۔
٭ دماغی کام سے تھک جائیں تو تھوڑی دیر آرام کریں اور پانی پی لیں۔
٭ دودھ کا استعمال بھی فائدہ مند رہتا ہے۔
٭ کوئی بھی دماغی کام لیٹ کر نہ کیا جائے۔
٭ دماغی صحت کی بہتری کے لئے اخبارات میں چھپنے والے معموں اور پزل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔
٭ نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔
٭ نئی نئی زبانیں اور کورس کریں۔
٭ اخبارات اور میگزین کا مطالعہ باقاعدگی سے کریں۔
 


ہومیوپیتھک ادویات:
ایسڈ فاس 30:یہ دوا ذیابیطس سے ہونے والی دماغی کمزوری میں مفید ہے۔
ایونیا سٹائیوا Q:یہ دوا بوڑھے افراد اور بیماری کے بعد ہونے والی دماغی کمزوری میں فائدہ مند ہے۔
کالی فاس6x:یہ دوا بھی دماغی اور اعصابی کمزوری میں استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
نکس وامیکا30 :یہ دوا نشہ وغیرہ لینے کی صورت میں ہونے والی دماغی کمزوری میں مفید ہے۔

قارئین یہ تمام ادویات دماغی کمزوری کے لئے استعمال کی جاتی ہیں لیکن ان سب کی علامات مختلف ہیں اپنے طور پرا ستعمال نہ کریں بلکہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔
Disclaimer: All information is provided here only for general health education. Please consult your health physician regarding any treatment of health issues.
Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
16 Feb, 2017 Total Views: 2892 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
PAKISTANI BRAIN WILL FIND OUT, WHOW TO MAKE MONEY ILLEGAL MONEY .THEY WILL HAVE THE IDEA, EVEN IDEA COULD BE RELENTLESS. BUT THE MONEY IS THE MAIN OBJECTIVE.NOW BRAIN HAS BECOME ENSLAVED TO HIS OR HER INNER ENGINEERING.NOW THE BRAIN S ARE STUCK TO THESE SCHEMES.IF THE BRAIN IS ALLOWED LEGALLY, IT WILL SPIT OUT GOOD SCHEMES. THE LIFE IS OPEN BOOK, THAT BOOK SHOULD BE CONSULT PROPERLY./????????????????
By: IFTIKHAR AHMED KHAN, CALGARY ALBERTA CANADA on Feb, 18 2017
Reply Reply
0 Like
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
People having healthy minds live a richer and more fulfilling life. So, whether you are 16 or 60 its a good time to think about yourself and your mind. Lets find out some great ways to keep our mind healthy.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB