بے شمار فوائد کا حامل گڑ

قارئین! انسان صحت مند رہنا چاہتا ہے اور وہ ایسی غذاؤں کا استعمال کرتا ہے جس سے وہ اپنے آپ کو تندرست رکھ سکے لیکن پھر بھی جانے انجانے میں وہ ایسی غذاؤں کا استعمال کرتا ہے جس سے اس کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لئے ڈاکٹر ہونے کے ناطے میں آپ کے لئے مختلف کھانے کی اشیاء سے متعلق معلومات شیئر کرتا رہتا ہوں۔
 

image

آج بھی میں ایک ایسی چیز کا انتخاب کیا ہے جس کا استعمال دن بدن کم ہوتا جا رہا ہے یا یوں کہیے کہ ختم ہو گیا ہے۔امید ہے کہ آپ اس کے فوائد جان کر گڑ کا استعمال شروع کر دیں گے۔

ہمیشہ مارکیٹ سے براؤن یا کالا گڑ خریدیں کیونکہ یہ کیمیکل سے پاک ہوتے ہیں۔ آپ سب کو معلوم ہوگا کہ گڑ گنے کے رس سے حاصل ہوتا ہے گنے کے رس کو کڑاہے میں ڈال کر تیز آنچ پر پکایا جاتا ہے جب یہ گھنا ہو جاتا ہے تو اس کے گولے بنا لئے جاتے ہیں یوں گڑ تیار ہو کر بازار میں بلنے کے لئے تیار ہوتا ہے۔

کسی زمانے میں گڑ کا استعمال بہت کیا جاتا تھا اب بھی کئی دیہات میں گڑ کھایا جاتا ہے ۔پہلے گڑ چینی کی نسبت سستا ہوتا تھا لیکن آج کل گڑ چینی کی نسبت مہنگا ہے وجہ اب گڑ کم بنایا جاتا ہے۔آج کے دور میں گڑ کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔ پرانے زمانے کے لوگ گڑ کے چاول بہت پسند کرتے تھے اس کے علاوہ گڑ کی کھیر بھی بنائی جاتی تھی جو چینی کی نسبت بہت مزیدار بھی ہوتی ہے۔

اگر آپ میٹھا پسند کرتے ہیں تو چینی کی بجائے گڑ کا استعمال کریں جو آپ کی صحت کے لئے بھی اچھا ہے۔ایک ریسرچ کے مطابق ہمیں ہر کھانے کے بعد گڑ کا استعمال کرنا چاییے اس سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔کھانے کے بعد گڑ کے استعمال سے پیٹ کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے اور اس کے علاوہ معدے کی جلن اور تیزابیت سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ایک بات یاد رکھنے کی ہے کہ کبھی بھی گڑ کو دودھ میں ملا کر نہ لیں اس سے نقصان کا اندیشہ ہے۔گڑ میں کیلشیم اور فاسفورس ہونے کی وجہ سے یہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے جبکہ اس کے بر عکس چینی ہمارے لئے نقصان کا باعث بنتی ہے۔
 

image


اس کے علاوہ اس میں آئرن بھی موجود ہوتا ہے اس لئے ایسے افراد جن میں خون کی کمی ہو وہ گڑ کا استعمال کریں۔زنک ،میگنیشم،پو ٹاشیم اور سلینئم بھی گڑ میں پایا جاتا ہے۔اب گڑ کے فوائد دیکھتے ہیں ۔

گڑ کے فوائد:
٭گڑ کے استعمال سے تھکاوٹ نہیں ہوتی۔
٭ کھانے کے بعد گڑ کا استعمال مردانہ کمزوری کو دور کرتا ہے۔
٭ کھانے کے بعد گڑ کے استعمال سے معدے کی جلن اور تیزابیت سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
٭کھانے کے بعد گڑ کا استعمال کرنے سے قبض نہیں ہوتی۔
٭میٹھے میں گڑ کا استعمال آپ کی یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔
٭ایسے افراد جن کو بھوک نہ لگتی ہو وہ گڑ کا استعمال کریں کیونکہ یہ بھوک بڑھاتا ہے۔
٭گڑ کے استعمال سے خون کی کمی نہیں ہوتی۔
٭گڑ جگر کی صحت کے لئے مفید ہے۔
٭ گڑ سے پیشاب کا نظام درست رہتا ہے۔
٭گڑ ریشہ،بلغم کی صورت میں لینا فائدہ مند ہے۔
٭گڑ بد ہضمی کو ختم کرتا ہے۔
٭بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے گڑ کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔
٭سرد اشیاء کے استعمال سے ہونے والی تکالیف کو دور کرتا ہے۔
٭ گلے کی خراش میں گڑ کا استعمال فائدہ پہنچاتا ہے۔
٭گڑ کے استعمال سے پھیپھڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
٭ گڑ کا استعمال وزن مین کمی لاتا ہے ۔اس لئے موٹے افراد چینی کی بجائے گڑ کا استعمال کریں۔
٭گڑ خون کو صاف کرتا ہے جس سے جلد بھی صاف و شفاف ہو جاتی ہے۔
٭ گڑ گیس اور اپھارہ ہونے سے بچاتا ہے۔
٭ گڑ آنتوں کے لئے مفید ہے۔
٭گڑ سر درد کو رفع کرتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Can’t give up eating sugar or something sweet? It is time to switch to a healthier option, jaggery. it is essentially unrefined sugar which is obtained from raw, concentrated sugar cane juice. It is prepared by boiling sugar cane juice till it solidifies and then put into blocks. Although gur can be made from other sources namely from date palm and the sap of coconut, the one made from sugar cane juice is the most commonly used.