“احساس کمتری“ کے شکار افراد کی فیس بک پوسٹس

 

فیس بک یا دیگر سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس آج ہماری زندگی کا ایک اہم ترین حصہ بنتی جارہی ہیں- فیس بک پر اپنے ہر قسم کے احساسات اور لمحات کا بیان ضرور کیا جاتا ہے- تاہم جیسے کہ ہر شے میں اعتدال ضروری ہے ویسے ہی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس پر بھی پوسٹنگ کرتے ہوئے بھی اعتدال کا مظاہرہ کرنا چاہیے- ماہرین کے مطابق چند مخصوص پوسٹس جو حد سے زیادہ کی جائیں وہ “احساس کمتری“ کے شکار افراد کی علامت ہوتی ہیں- ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ سوشل میڈیا پر اپنے احساسات کا اظہار ضرور کیجیے لیکن کسی ایک ہی رویے کو مسلسل اختیار کیے رکھنا آپ کو لوگوں کی نظر میں مشکوک بنا دیتا ہے- وہ مخصوص پوسٹس کونسی ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں-
 

People with romantic posts
ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا پر زیادہ تر اپنے لائف پارٹنر سے متعلق پوسٹ کرتے ہیں وہ درحقیقت اعتماد کی کمی کا شکار ہوتے ہیں- یہ لوگ اپنے رشتے کے حوالے سے خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر انتہائی فعال نظر آتے ہیں- ایسے افراد توجہ حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اسٹیٹس٬ پوسٹ اور تبصرے کرتے ہیں اور انہیں لائیک بھی کرتے ہیں-


People who show off their possessions
آپ کی نظر سے بھی ایسے کئی فیس بک صارفین گزرے ہوں گے جو اکثر اپنی چیزیں مثلاً لیپ ٹاپ اور موبائل پوسٹ کرتے رہتے ہیں- ایسے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ دنیا ان کی نئی خریداری کے بارے میں جانے کیونکہ یہ عموماً اپنی من پسند اشیاﺀ کے حوالے سے کو تھوڑے بہت حساس ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر ان کی چیزوں کی تعریف کرے-


People who post every little achievement in their life
ایسے افراد جو بہت زیادہ ذاتی یا پیشہ ورانہ چھوٹی چھوٹی کامیابیوں کے بارے میں فیس بک پر پوسٹ شائع کرتے ہیں ماہرین کے مطابق درحقیقت خودپرستی کا شکار ہوتے ہیں- ان لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ہر کوئی کسی نہ کسی حوالے سے ان کی تعریف کرتا رہے-


People who share EVERYTHING
کچھ لوگ آپ کو ایسے بھی دکھائی دیں گے جو تقریباً ہر چیز ہی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس پر پوسٹ کر رہے ہوتے ہیں- یہ درحقیقت دوسروں کے مقابلے کچھ زیادہ ہی لاپراوہ ہوتے ہیں اور کسی حد تک احساس کمتری کا شکار بھی ہوتے ہیں اور اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے یہ ایسی حرکتیں کرتے ہیں-


People who constantly check-in
آپ کو فیس بک پر چند ایسے افراد بھی ملیں گے جو اپنے ہر جگہ آنے جانے کی معلومات کے حوالے سے اسٹیس اپ ڈیٹ کر رہے ہوں گے٬ چاہے وہ کسی ریسٹورنٹ میں جائیں٬ کسی مارکیٹ جائیں یا پھر کسی اور شہر- ماہرین کے نزدیک بہت زیادہ ایسے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے والے افراد بھی بنیادی طور پر احساسِ کمتری کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن وہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ کتنی خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں-

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
01 Jun, 2016 Total Views: 5296 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
IN GERMAN, THERE IS SAYING WHOEVER TELL LIE HE OR SHE WILL BE INVOLVE IN THEFT AND THEY COULD BE INVOLVED IN JUNGLE FIRE.IN NEWZ - LAND TO FIND L IAR IS ALMOST IMPOSSIBLE.TEENAGERS SHOULD WIN THE PARENTS CONFIDENCE.PARENTS COULD BE LESSER EDUCATED.BUT PARENTS ARE MORE EXPERIENCE THEN THEIR CHILDREN
By: IFTIKHAR AHMED KHAN, CALGARY ALBERTA CANADA on Jun, 04 2016
Reply Reply
0 Like
FACEBOOK----IS GENERALLY POPULATED AND USED BY ILLITERATE, UNEDUCATED, IDIOTS AND PEOPLE OF LOW ESTEEM OR NO AT ALL. IN THE WEST, MOST PEOPLE WHO USE FACE-BOOK EXTENSIVELY ARE THOSE WHO FAILED IN LIFE MISERABLY AND TRY TO MAKE UP BY POSTING SENSICAL AND NONSENSICAL POSTS AND OFTEN COMMENTING WITH CONTRADICTION. SO MUCH SO THAT THE VEHEMENTLY DENY GOD. ATTACK BELIEVERS AND RIDICULE THEM. THESE IDIOTS, HOWEVER, COULD BE EASILY SUBDUED WITH PERSISTENCE AND Match THEM AT THEIR LEVEL WITH BIT OF SHARP MINDEDNESS.
By: Shakir Mumtaz, GA,USA on Jun, 02 2016
Reply Reply
0 Like
bilkul sahi tujziya hany umda Jazak Allah HU KHairan Kaseera
By: farah ejaz, Aaronsburg on Jun, 01 2016
Reply Reply
0 Like
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
We love posting on Facebook, right from the new outfit we just bought to what we had for dinner. Why do we do it? What we say to ourselves is, “we want our friends to share our excitement”. That’s totally cool, after all we like and share such images and posts, right? But beware some of your actions actually make you seem insecure. Pay attention to these.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB