مایوسی

سوچا تھاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت یقینی ہے دل میں بڑ ے ارمان تھے۔اورمجھ سمیت بہت سے شائقین ورلڈ کپ میں لگا تربھارت سے ہارنے کی روایت کو توڑنا چاہتے تھے۔ میرا خیال تھا کہ پاکستان جیت جائے گا اور میں صبح کا مضمون پاکستان جیت کے نام کروں گا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی صفتیں بڑھا چڑھا کر بیان کروں گا سب کو مبارکباوپیش کروں گا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت سے ورلڈکپ میں ہارنے کی روایت کو توڑ دیا۔ مگر ہماری خواہش صرف ایک خواہش ہی رہ کئی بھارت نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو شکست دی دوستو آپ سب کو بھی مایوسی ہوگی میں بھی آپکی طرح اس شکست سے بڑا مایوس ہوا۔ کہتے ہیں ہار جیت انسان کا مقدر ہے۔مگر ایسا بھی کیا مقدر کے آپ ایک ہی ٹیم سے بار بار ہار جائیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک بھارت میچ ایک بڑا میچ ہوتاہے۔روایتی حریف آمنے سامنے ہوتے ہیں۔دونوں ممالک کے لوگ اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے میدان میں موجودہوتے ہیں۔اسکے علاوہ گھروں محلوں میدانوں میں ایل ای ڈیز وغیرہ لگا کر باقاعدہ میچ دیکھنے کا ماحول بنایا جاتا ہے۔لوگ اپنے چہروں پر وطن کے پرچم بناتے ہیں۔ پاکستانی ٹی شرٹس پہنتے جھنڈے ہاتھوں میں لئے بڑے جوش و جذبے سے کسی نہ کسی طرح اپنی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہوتے ہیں۔ ایسا ایک بار نہیں ایسا باربارہوتا ہے مجھے یاد ہے جب آخری ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت سے ہارا تو مجھ سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اسٹیٹں دیئے تھے کہ آئندہ سے کرکٹ کھیلنا ہی چھوڑ دیں۔مگر کرکٹ دلچسپی اور وطن عزیز سے محبت کے باعث ہم ایسا کر نہیں پاتے دوبارہ ڈھیٹ بن کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں اور پورے جوش جذبے سے میچ دیکھتے ہیں۔ اب تو یہ ایک روایت سی بن گئی ہے کہ ہر دفعہ عوام پورے جوش جذبے سے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتی ہے مگر ہر دفعہ مایوسی والی روایت بھی برقرار ہے۔ ہم لوگ خود شرمندہ ہو جاتے ہیں کہ ہمارا اندازہ غلط ثابت ہوا کہ( پاکستانی ٹیم جیتے گی)۔ مگر ادھر ہماری ٹیم کے نوجوان کبھی شرمسار نہیں ہوئے۔قارئین گزشتہ دنوں میں بھی بڑا مایوس رہا۔ ممتاز قادری شہید والے معاملے میں مایوسی ہوئی اور فوری مشرف کاای۔ سی ۔ایل سے نام نکالنے پر بھی ماوسی ہوئی۔ یعنی کہ گزشتہ دنوں پاکستانی قانون و قوانین سے بڑا مایوس رہا۔ اور اب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنے رواتی حریف سے ہمیشہ کی طرح ہار کر مایوسی میں اضافہ کر دیا۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم ہارے یا جیتے کیا فرق پڑتا ہے؟یہ سوال میں آپ لوگوں سے بھی کرنا چاہتا ہوں براہ کرم اپنے جوابات ضرور دیجئے گا۔کرکٹ میں ہار جیت سے فرق تو کوئی نہیں پڑتا لیکن پاکستانی لوگ کرکٹ کے دیوانے ہیں اور اپنی قومی ٹیم کو ہمیشہ اول دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کی کرکٹ دلچسپی کی وجہ سے پی سی بی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم موجود ہے۔یہاں میرا پی سی بی اور کرکٹ ٹیم سے ایک سوال ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ ویرات کوہلی پاکستانی ٹیم کے خلاف گزشتہ عرصہ سے متعدد بار نا قابل شکست بھی رہے اور اچھی بیٹنگ بھی پیش کرتے رہے۔تو پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم نے وہرات کو ہلی کو آؤٹ کرنے اور انکے رنزروکنے کے لئے کیا پلاننگ کی؟ اور اگر پلاننگ کی تو کا میاب کیوں نہ ہوئی؟ اور پاکستان ہمیشہ انڈیا سے ہارتاکیوں ہے؟۔اس کی وجوہات کیا ہیں؟۔کہتے ہیں احتساب کی فضا ہے۔کرکٹ ٹیم اور کرکٹ آفیشلز کا بھی احتساب کیا جائے۔ہاں بھا ئی ضرور احتساب کیا جائے گزشتہ دنوں کھلاڑیوں کے اثاثوں اور ابھی انکی سالانہ کمائی کی روپورٹ دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی کہ ان سے بھی پوچھ گیچھ شروع ہوئی اورایشاء کپ میں بری طرح ہارنے پر پی سی بی نے کمیٹی تشکیل دی جو کہ اچھا قدم ہے مگر سوال یہ ہے کہ اگر ایسی کمیٹی جو کہ ایونٹ سے پہلے ہی تشکیل دی جاے تو ہارنے سے تو بچ جائیں؟ اگر ایساممکن نہیں توپی سی بی کا کیاکردارہے ؟کمیٹی تو تشکیل دی جا چکی ہے یہاں کمیٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ایسا نہ ہو کہ دوبارہ ٹی ٹو نٹی ورلڈ کپ کے بعد بھی ایک کمیٹی بنانی پڑے۔ بلکہ میری گزارش ہے کہ ایک ٹیم ایسی تشکیل دی جائے جو کہ چیک کرے پاکستانی ٹیم کی بھارت سے ہارنے کی وجو ہات کیا ہیں؟۔کیا پاکستانی ٹیم زیادہ پر یشر میں ہوتی ہے؟اگر ہوتی ہے تو کیوں؟ماہرین کے مطابق پاکستانی آفیشلز پچ کنڈیشنز کو ریڈ نہیں کر پائے بھائی اگر آپ پچ کنڈیشنز کو سمجھ نہیں پائے تو آپکا کردار کیا ہے؟آپکی تنخواہیں کس کام ؟خدارا بھارت سے ہارنے پر بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور ذمہ داران کو سامنے لایا جائے۔تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے مگر بار بار ہارتے جاؤ تو یہ بھی کوئی بات نہیں۔۔
Ch Zulqarnain Hundal
About the Author: Ch Zulqarnain Hundal Read More Articles by Ch Zulqarnain Hundal: 129 Articles with 106887 views A Young Pakistani Columnist, Blogger, Poet, And Engineer
Member Pakistan Engineering Council
C. E. O Voice Of Society
Contact Number 03424652269
.. View More