کلکتہ میں پاکستان اور بھار ت کا کرکٹ میچ اور پاکستانی قوم کے اصل مسائل

پاکستان اور ہندوستان کے مابین ہونے والے میچ نے قوم کی توجہ اپنی طرف مرکوز کیے رکھی ہے۔ میچ سے قبل عمران خان وسیم اکرم کی گروانڈ میں ہونے والی تقریب میں شرکت۔ سچن ڈونڈلکر، سُنیل گواسکر اور امیتابھ بچن ابی شیک بچن کی شرکت نے تقریب کے رنگ کو خوب جمایا۔اِس موقع پر عمران خان نے جو چند فقرئے ادا کیے یقینی طور پر ایک محب وطن لیڈر کی گفتگو ایسی ہی ہونا چاہیے تھی۔ کلکتہ اسٹیڈیم میں ہونے والے اِس میچ کا کیا نتیجہ نکلتا ۔ اِس بات سے ہٹ کر یہ کہ میڈیا نے خوب اِس میچ کو گلیمرائز کر دیا۔ یقینی طور کھیل سے دونوں ملکوں میں جاری سرد جنگ کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔ لیکن جب تک بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات درست سمت نہیں چلتے اِس طرح میچوں کے ذریعے سے حالات کو کافی ٹھنڈا کیا جا سکتا ہے۔ امیتا بھچن نے بھی گروانڈ میں کھڑئے ہو کر جو گفتگو کی وہ یہ تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن قائم ہو۔لیکن کیا امن بھارتی رویہ سے قائم ہوسکتا ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے اُس طرح کا سلوک تو جانوروں کے ساتھ نہیں ہوتا۔ کشمیر میں مسلمانوں کو گاجروں مولیوں کی طرح کاٹا جارہا ہے۔پاکستان کے خلاف نفرت کے ایجنڈا کو آگے بڑھانا ہی مودی سرکار کی حکمت عملی ہے۔مودی کے اندر یہ خباثت انر تک موجود ہے کہ وہ پاکستان کو توڑنے کے سانحے کو بنگلہ دیش میں بیٹھ کر فخریہ انداز میں اپنے تئیں کریڈت کے لیے الفاظ استعمال کرتا ہے کہ ہاں پاکستان تورنے والوں میں میں بھی شامل تھا۔گویا پاکستان کرکٹ بورڈ جو بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لیے مرئے جارہا تھا ۔ وہ دیکھ لے کہ بھارت بنگلہ دیش گٹھ جوڑ کیا گُل کھلا رہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کو اِس لیے پھانسی پر لٹکایا جارہا ہے کہ وہ اُنھوں نے سانحہ مشرقی پاکستان کے وقت محبت وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ۔ پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔پاکستان ضرور کھیلے بھارت کے ساتھ ۔ امن ہونا چاہیے۔ لیکن کیا پوری دنیا کو نہیں پتہ کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی بھارت کروارہا ہے۔ پاکستان کو گزشتہ پندرہ سالوں سے بھارت نے بُری طرح دہشت گردی میں پھنسایا ہو اہے۔ بلوچستان کے حالات ۔ کے پی کے کے حالات۔ لیکن کر کٹ کے حوالے سے دونوں ملکوں کو کھیلائے جانے کے معاملے میں بھارت سے زیادہ ہمارا کرکٹ بور ڈ ہلکان ہوئے جارہا تھا۔پاکستانی حکومت تو چاہتی ہی یہ ہے کہ ممتاز قادری کی شہادت ، پرویز مشرف کی روانگی یہ سارئے معاملات سے عوام کی توجہ ہٹائی جائے اور اِن کو کرکٹ فوبیا کا شکار کر دیا جائے۔
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 385007 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More