شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مؤخر کردیا

پاکستان کرکٹ کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فی الحال مؤخر کر دیا ہے- بوم بوم آفریدی نے بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی 20 کے اختتام پذیر ہونے کے بعد ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اشارہ دیا تھا-
 

image


تاہم اب انہوں نے اپنا یہ فیصلہ کچھ وقت کے لیے بدل دیا ہے اور شاہد آفریدی کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ ان کے دوستوں اور گھر والوں کی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لیے جانے کی خواہش ہے-

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی ٹیم نے ایشیا کپ اور ٹی 20 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو ہی سال 2016 میں بھی کپتانی کے فرائض سرانجام دینے کا سوچوں گا-
 

image


واضح رہے کہ شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ میچوں سے پہلے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan T20I captain Shahid Afridi has said he is facing "huge pressure" from family and friends to not retire from international cricket in April at the end of the World T20 in India. Afridi, who will turn 36 on March 1, plays only T20 internationals for Pakistan and is now reconsidering his decision to quit the format.