دنیا کی چند دلچسپ عمارات اور تعمیرات

دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کی عمارات دکھائی دیں گی- لیکن بہت کم عمارات ایسی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر ان پر ٹھہر جاتی ہے- یہ عمارات اور تعمیرات اپنے دلچسپ اور منفرد اسٹرکچر یا اردگرد کے حیران کن ماحول کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں- ان خوبصورت عمارات کو دیکھ کر ان کو تعمیر کرنے والے ماہر تعمیرات کے فن کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے-
 

The Seashell House
یہ دلکش گھر میکسیکو کے جزیرے Mujeres پر واقع ہے- اس جزیرے کا شمار کیریبین سمندر کے سب سے خوبصورت جزائر میں ہوتا ہے- یہ گھر دیکھنے میں کسی ڈزنی فلم کا حصہ معلوم ہوتا ہے اور اس کی خوبصورتی کسی کو بھی اپنی جانب متوجہ کرسکتی ہیں-

image


Nakagin Capsule Tower
یہ ٹاور جاپان کے شہر ٹوکیو میں تعمیر کیا گیا ہے- ان اپارٹمنٹس میں رہائش انتہائی آرام دہ دلچسپ اور ایک منفرد تجربہ ثابت ہوتی ہے- اپارٹمنٹ میں نصب کھڑکیاں آپ کو اس بات کا احساس دلاتی ہیں جیسے کہ آپ کسی واشنگ مشین میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں-

image


Ski Lift
دیکھنے میں یہ ایک چئیر لفٹ ہیں لیکن درحقیقت یہ فرانسیسی چوٹیوں کی سینکڑوں فٹ کی بلندی پر تعمیر ایک خوبصورت کمرہ ہے جہاں آپ ایک رات گزار سکتے ہیں- یہ کمرہ فرانس کی Rhône نامی چوٹیوں پر بنایا گیا ہے- یہاں سے نیچے دیکھنے کوشش مت کیجیے گا اور نہ ہی باتھ روم کے بارے میں سوال کیجیے گا-

image


Teepee Cottage
یہ خوبصورت کاٹیج آئس لینڈ کے معروف ترین سیاحتی مقام The Great Geysir میں تعمیر کیا گیا ہے- اس کاٹیج کے اردگرد کا ماحول انتہائی سحر انگیز ہے- آس پاس موجود آئس لینڈ کی پہاڑیاں اور عظیم geysers کا نظارہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے-

image


House Boat
یہ پرتعیش اپارٹمنٹ نہ صرف ایک کشتی کی طرح نظر آتا ہے بلکہ اس میں ٹھہرنا کسی کشتی میں سفر کرنا جیسا ہی محسوس ہوتا ہے- یہ اپارٹمنٹ امریکہ کے علاقے Marina del Rey میں موجود سمندری ساحل سے چند قدم کی دوری پر ہی تعمیر کیا گیا ہے-

image


ElquiDomos Astronomic Hotel
یہ عجیب و غریب اسٹرکچر کا حامل ہوٹل چلی کے علاقے Paiguano میں واقع ہے- یہ دنیا کے چند astronomic ہوٹلوں میں سے ایک ہے- شہروں میں آلودگی کے باعث آسمان پر موجود چمکتے ہوئے ستاروں کا نظارہ ممکن نہیں لیکن اس مقام پر آپ وہ نظارے ہوٹل کے کمرے میں موجود بستر پر لیٹے لیٹے کر سکتے ہیں-

image


Iglu Village
اگر اس مقام پر رات گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ سلیپنگ بیگ کے ساتھ ساتھ چند کمبل بھی ضرور رکھیں- یہ سرد ترین مقام آسٹریا کے علاقے Kühtai میں واقع ہے- یہ دلچسپ گاؤں سطح سمندر سے 6500 فٹ کی بلندی پر ہے-

image

Off-Grid it House
امریکہ کے Pioneertown میں واقع یہ چھوٹا سا گھر مکمل طور پر شمسی توانائی سے پاور حاصل کرتا ہے اور کیلیفورنیا کے صحرا میں تعمیر کیا گیا ہے- اور صحرا کا ماحول ہی اسے سب سے زیادہ فائدہ بھی پہنچاتا ہے-

image

Casa Arbol
Nicaragua کے مقام San Juan del Sur پر واقع اس گھر رہائش اختیار کر کے فطرت کے خوبصورت نظاروں سے محظوظ ہونے کا موقع ملتا ہے- یہاں آپ تالاب میں تیراکی کرتے ہوئے جنگلی حیات کا مشاہدہ بھی کرسکتے ہیں-

image

Cabana Floripa
یہ گھر برازیل کے علاقے Florianopolis میں واقع ہے- اس گھر سے متعلق سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گھر اسی علاقے میں موجود کچرے کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے- اس گھر کی زیادہ تر دیواریں ری سائیکل پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار کردہ ہیں جو کہ سورج کی روشنی پڑنے پر چمکتی ہیں- یہ چمک گھر کو ایک ناقابل یقین اسٹرکچر میں تبدیل کردیتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

you will witness various shapes and sizes of building in the world. Very few are eye catching. There buildings are popular due to their interesting structures and surroundings. Visualizing these buildings can give you an idea about the expertise of the architect.