سیلفی کا جنون٬ ڈولفن سمندر سے باہر نکال لی

اب تک سیلفی کے شوق یا جنون نے کئی نوجوانوں کی جان تو لی ہی تھی لیکن اب اس جنون نے ایک ڈولفن کو بھی اپنا شکار بنا لیا- جی ہاں ارجنٹینا کے ساحلِ سمندر پر چند افراد نے ڈولفن کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسے سمندر سے ہی باہر نکال لیا-

یہ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ سانتا تریستا شہر کے ساحلِ سمندر پر ایسی ڈولفن کو تھامے کھڑے ہیں جس کی نسل خاتمے کے خطرے سے دوچار ہے جبکہ وہاں ایک ہجوم اکھٹا ہوچکا ہے-
 

image


سوشل میڈیا کی صارفین کی جانب سے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ جانوروں کی نسل تو ختم ہوسکتی ہے لیکن لوگوں کی بےوقوفیاں کبھی ختم نہیں ہوسکتیں-

فرانسسکانا نامی ڈولفن کی نسل تیزی سے ختم ہورہی ہے اور ماہرین کے مطابق اب یہ صرف 30 ہزار ہی رہ گئی ہیں-یہ دنیا کی سب سے چھوٹی ڈولفن ہے اور صرف ارجنٹینا، برازیل اور یوراگوئے کے سمندرویں میں ہی پائی جاتی ہے۔

اس واقعے کی جاری کی جانے والی ویڈیو میں ایک شخص کو ڈولفن کو سمندر سے نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ڈولفن زندہ تھی یا مردہ-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

You may have heard about selfie-related deaths among humans in the past year. But now, an animal has died due to our species’ obsession with the craze. The victim? An endangered baby dolphin who was pulled out of the ocean and passed around by beachgoers for petting and photos.