ابلتے ہوئے دریا سے زیرِ آب بھنور تک٬ حیرت انگیز قدرتی نظارے

رواں ہفتے کی ابتدا میں Andrés Ruzo نے ایمیزون میں ایک ایسا دریا دریافت کیا جس کا پانی انتہائی گرم ہے اور اگر اسے ابلتے ہوئے پانی کا دریا کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا- لیکن دنیا میں ایسے کئی اور بھی حیرت انگیز قدرتی نظارے بھی پائے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے-
 

Underwater Vortex off the coast of Mauritius
یہ شاندار فضائی منظر بحر ہند کے موریشیس کے ساحل پر واقع زیرِ آب بھنور کا ہے- باجود اس کے کہ اس زیرِ آبشار کے ساتھ ایک سرسبز جزیرہ موجود ہے لیکن سیاحوں کی مکمل توجہ اسی بھنور میں گرتے پانی کی جانب رہتی ہے-

image


Red Sprites
صرف جہازوں کے پائلٹ ہی وہ خوش نصیب افراد ہیں جو اب تک اس حیرت انگیز قدرتی آسمانی منظر کو دیکھ پائے ہیں- روشنیوں کا یہ شاندار نظارہ انتہائی نایاب ہے اور صرف تھوڑی دیر کے لیے ہی دکھائی دیتا ہے- یہ منظر زمین سے 50 میل کی بلندی پر گرج چمک کے طوفان میں پیدا ہوتا ہے-

image


Angel Hair, New South Wales
نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے Southern Tablelands نے فیس بک پر چند تصاویر کے ساتھ ایک خبر شائع کی ہے کہ اس کی پراپرٹی پر آسمان سے لاکھوں مکڑیوں کی بارش ہوئی- یہ مکڑیاں اس کی پراپرٹی پر موجود پودوں پر بیٹھ گئی اور جالا لگا دیا جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے تمام پودوں نے ریشم کا پتلا سا کمبل اوڑھ رکھا ہے-

image


Boiling river in Mayantuyacu, Amazon
ایمیزون کے مرکز میں ایک ایسا دریا موجود ہے جس کا ذکر افسانوی کہانیوں میں بھی ملتا ہے- 4 میل لمبائی کے حامل اس دریا کا پانی ابلتا ہوا ہوتا ہے یعنی اس کا پانی شدید گرم ہوتا ہے- اس مقام کے اردگرد جب بارش ہوتی ہے تو اس کا پانی ایک چٹانی گڑھے میں جمع ہوجاتا ہے جہاں وہ زمین کی گرمی کے پاس گرم ہوجاتا ہے اور وہاں سے نکلتا ہوا دریا میں شامل ہوجاتا ہے-

image


Hole-punch clouds
ماہرین بادلوں کے اس شاندار منظر کو Hole-punch clouds کا نام دیتے ہیں- یہ نظارہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کسی مقام کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر جاتا ہے اور اس کی وجہ سے بادلوں میں موجود پانی جم بھی جاتا ہے- ایسی صورتحال میں جما ہوا پانی کرسٹل کی شکل اختیار کرنے لگتا ہے اور یہ کرسٹل بادلوں کو بھاری کردیتے ہیں- لیکن جب یہ آہستہ آہستہ گرنا شروع ہوتے ہیں تو بادلوں کے درمیان ایک بڑا سوراخ بن جاتا ہے-

image


Flowers in the world's driest desert
کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ایسا خشک صحرا جہاں زندگی کا نام و نشان نہ ہو لیکن برسات کے موسم میں وہاں خوبصورت پھول کھلتے ہیں- جی ہاں یہ دلکش منظر چلی کے اٹاکاما نامی صحرا میں دکھائی دیتا ہے جو دنیا کا خشک ترین صحرا کہلاتا ہے- یہ منظر چلی میں ہر 5 سال سے 7 سال کے دوران صرف ایک مرتبہ دیکھنے کو ملتا ہے جہاں فلورا کے پھولوں کا ایک خوبصورت قالین بچھا دکھائی دیتا ہے-

image


Great Blue Hole, Belize
یہ خوبصورت پانی کا گڑھا Belize کے ساحل پر واقع ہے اور اسکوبا ڈائیونگ کے حوالے سے مقبول ہے- اس جگہ کو Great Blue Hole کے نام سے جانا جاتا ہے- اس دیوقامت گڑھے کا قطر 300 میٹر ہے جبکہ اس کی گہرائی 124 میٹر ہے اور یہ مکمل طور پر پانی سے بھرا ہوا ہوتا ہے-

image

Monarch butterflies migration
Monarch تتلیوں کی ایک قسم ہے جو موسمِ خزاں کے اختتام کے قریب مشرقی شمالی امریکہ سے بڑی تعداد ہجرت کرتی ہے- ان تتلیوں کی امریکہ اور کینیڈا سے کی جانے والی ہجرت کا رخ میکسیکو کی جانب ہوتا ہے- تعجب کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی تتلی اس ہجرت کے مکمل عمل سے گزرے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی-

image

Houtouwan
چین کے اس گاؤں میں موجود ہر گھر پر آپ کو ہریالی اور سبزہ دکھائی دے گا- یہ ایک سابقہ ماہی گیری کرنے والوں کا گاؤں تھا- اس گاؤں کی خوبصورت تصویر چین کے ایک فوٹو گرافر Qing Jian نے کھینچی ہے-

image

Richat Structure
یہ حیرت انگیز اور رنگارنگ منظر صحارا سہارا میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں صحرا کا موسم بعض اوقات ایسے خوبصورت مناظر تخلیق کرنے کا باعث بن جاتا ہے- ان اسٹرکچر کو Richat Structure کا نام دیا کیا ہے- یہ اسٹرکچر مختلف تہوں کی صورت میں مختلف رنگوں سے آراستہ ہوتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Earlier this week geoscientist Andrés Ruzo revealed that he'd found a four-mile long river in the Amazon so hot it boils. But it's far from the only bizarre natural phenomenon Mother Nature has up her sleeve. Other incredible treasures planet Earth offers include underwater vortexes and an island dominated by 43million crabs.