گنیز بک٬ پاکستان ایک نئے ریکارڈ کی جانب گامزن

ایک اعزاز پاکستان کیلئے٬ ایک فخر پاکستانی عوام کیلئے

اچھوتے، انوکھے اور منفرد ریکارڈ بنانے اور ان میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ ایک معتبر نام ہے۔ ریکارڈ کی دنیا کی اس معتبر ترین کتاب میں نام درج کرانا کسی بھی فرد، جماعت یا ملک کیلئے ایک بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔
 

image


کسی بھی حوالے سے اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہر محب وطن فرد کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ ظاہر ہے ہر محب وطن پاکستانی بھی پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہے جس کیلئے انفرادی اور اجتماعی کوششیں ہوتی رہتی ہیں۔ اسی خواہش اور سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کرنے کیلئے دی ماسٹر ایونٹ اور ہیلپ لائن ٹرسٹ نے ماسٹر مولٹی فوم، گورے انٹرنیشنل اور چند دوسرے اسپانسرز کی مدد سے ایک مشکل ریکارڈ کو پاکستان کے نام کرنے کا بیڑا ٹھایا ہے۔

یہ ریکارڈ ہے,Largest Human Mattress Dominoes جو کہ اس وقت جرمنی کے پاس ہے۔جرمنی نے یہ ریکارڈ 2012 ء میں 1150 لوگوں کی مدد سے اپنے نام کیا تھا جسے اب دی ماسٹر ایونٹ نے 1500اسٹوڈنٹس کی مدد سے پاکستان کے نام کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے- یہ ریکارڈ 24 جنوری2016 ء کو ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں ایک تین روزہ نمائش کے آخری دن توڑا جائے گا۔
 

image


دی ماسٹر ایونٹ پاکستان کی ایک مشہور اور معتبر ایونٹ مینجمنٹ کمپنی ہے جو کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے اسی طرح کے ایونٹس کر رہی ہے۔ دی ماسٹر ایونٹ کے بیشتر پروگرام کسی نہ کسی مقصد کو سامنے رکھ کے کیے جاتے ہیں جیسے کہ موجودہ پروگرام کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے علاوہ ہیلپ لائن ٹرسٹ کے ہیلتھ اور ایجوکیشن پروگرام کے لیے فنڈ جمع کرنا بھی ہے۔

دی ماسٹر ایونٹ اس سے پہلے بھی ہیلپ لائن ٹرسٹ اور روٹری کلب سمیت کئی فلاحی اداروں کیلئے فنڈ جمع کرنے کے سلسلے میں نمائشیں اور دیگر پروگرام کرتی رہی ہے۔

اگر بات کی جائے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں بنائے جانے والے ریکارڈ کے حوالے سے تو Largest Human Mattress Dominoes ایک ایسا ریکارڈ ہے جس میں ایک 4x6,Participant فٹ کا فوم میٹریس دونوں ہاتھوں سے اپنے پیچھے پکڑ کر کھڑا ہوتا ہے اس کے پیچھے اس سے چار فٹ کے فاصلے پر ایک اور Participant اسی طرح میٹریس پکڑے کھڑا ہوتا ہے اور اس طرح ایک کے پیچھے ایک s Participant قطار کی صورت میں کھڑے ہوتے ہیں۔ پھر سب سے پہلے سب سے آگے کھڑا شخص اپنے پیچھے کی طرف گرتا ہے اور اس کے دھکے سے اس کے پیچھے کھڑا شخص اپنے پیچھے کی طرف گر جاتا ہے اور پھر اس کے دھکے سے اس کے پیچھے موجود شخص۔ اسی ترتیب سے تمام لوگ Dominoes کی صورت میں گرتے چلے جاتے ہیں۔
 

image


ان تمام لوگوں کا ایک ترتیب میں اور منظم طریقے سے گرنا لازمی ہے اور آخری Participant کے گرتے ہی یہ ریکارڈ مکمل ہوجاتا ہے۔ یہ ریکارڈ کوریا ، چائنا اور جرمنی سمیت کئی ملک توڑ چکے ہیں۔اور اب یہ ریکارڈ انشاء اﷲ پاکستان کے پاس آجائے گا۔ اس ریکارڈ کو ایک تین روزہ نمائش کے آخری دن توڑا جائے گا۔ نمائش ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں 22 سے 24 جنوری 2016 تک جاری رہے گی جبکہ یہ ریکارڈ آخری دن یعنی 24 جنوری کو توڑا جائے گا۔

اس نمائش میں ملک کی تمام بڑی اور قابلِ ذکر قومی اور بین الاقوامی کمپنیز اپنے اسٹالز لگائیں گی۔ اسٹالز کے علاوہ نمائش میں عوام الناس کی دلچسپی کیلئےEntertainment Arena ،Food Arena اور Kids Arena بھی بنایا جائے گا۔ جس میں آنے والے افراد اور ان کی فیملیز کی دلچسپی کا بہت سا سامان ہوگا۔ نمائش میں پہلے دو دن داخلہ مفت ہوگا۔ جبکہ آخری دن جس دن ورلڈ ریکارڈ بنایا جائے گا ممکنہ رش کو کنٹرول کرنے کیلئے معمولیEntry Fee لگائی گئی ہے۔

میڈیا پارٹنر کی حیثیت سے ٹی وی ون اور نیوزون، پرنٹ میڈیا پارٹنر کی حیثیت سے روزنامہ ایکسپریس، ریڈیو پارٹنر کی حیثیت سے FM 107 اور آن لائن میڈیا پارٹنر کی حیثیت سے ہماری ویب اس ایونٹ کی پبلی سٹی اور کوریج کریں گے، اس کے علاوہ اس ایونٹ کو ہورڈنگز، بینرز، فلائرز، اسٹیمرز، پوسٹرز سمیت مختلف طریقوں سے بھی پبلی سائز کیا جائے گا۔
 

image


ایونٹ کی کوریج کے لئے میڈیا پارٹنرز کے علاوہ تمام قومی اور بین الاقوامی چینلز اور اخبار کو دعوت دی جائے گی۔ گورنر محترم عشرت العباد ممکنہ مہمان خصوصی ہوں گے- اس کے علاوہ ملک کی کئی اہم شخصیات اور سیلیبریٹیز کو بھی بطور مہمان یہاں آنے کی دعوت دی جائے گی۔

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور تاریخی ایونٹ ہونے کی وجہ سے یہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد متوقع ہے

رجسٹریشن اور مقابلے میں شرکت کے لیے مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر میل کریں:
[email protected]

YOU MAY ALSO LIKE:

Who doesn’t want to possess a Guinness World Record? Every country wish to make maximum number of world records to take a lead. The Master Event and Help line Trust in association with Master Molty Foam, Gorey International and other sponsors manages to make a unique world record of “Largest Human Mattress Dominoes” for Pakistan. The event is scheduled to be held on 24th January 2016 at Hockey Club of Pakistan Stadium Karachi.