دنیا کا سب سے بڑا خزانہ٬ ڈوبنے والا بحری جہاز دریافت

کولمبیا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 300 سال قبل ڈوبنے والا وہ ہسپانوی بحری جہاز دریافت کر لیا ہے جس میں دنیا کا سب سے بڑا خزانہ موجود تھا- اس دعویٰ کے ساتھ ہی حکام نے اسپین کے اس بحری جہاز کے ملبے کی چند تصاویر بھی شائع کی ہیں
 

image


San Jose نامی اس بحری جہاز کا ملبہ کئی دہائیوں کو تلاش کے بعد دریافت کیا گیا ہے- کولمبیا کے صدر کے مطابق جب یہ جہاز ڈوبا اس وقت اس میں 11 ملین کے سونے اور چاندی کے سکوں کے علاوہ متعدد قیمتی دھاتیں اور پتھر بھی موجود تھے- ایک اندازے کے مطابق یہ خزانہ 1.5 بلین ڈالر تھی-

تاہم کولمبیا کے حکام ابھی تک صرف بحری جہاز کا ملبہ تلاش کرنے میں ہی کامیاب ہوئے ہیں لیکن انہیں امید ہے کہ اب وہ جلد ہی خزانے کا پتہ بھی لگا لیں گے-

سان جوز 300 سال قبل Cartagena کے قریب اس وقت ڈوب گیا تھا جب یہ اسپین کی جانب سفر کر رہا تھا- بحری جہاز کا ملبہ کولمبیا کے Baru نامی ساحل سے دریافت کیا گیا ہے-
 

image


یہ ملبہ ابھی تک سمندر سے باہر نہیں نکالا گیا اور ماہرین نے زیرِ آب جا کر اس ملبے کیا ہے اور تصاویر کھینچی ہیں جو کہ کولمبیا کی حکومت نے میڈیا کے سامنے پیش کی ہیں-

کولمبیا کے صدر Juan Manuel Santos نے اسے ایک بڑی دریافت قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک میوزیم تعمیر کریں گے جس میں دریافت کی جانے والی یہ نشانیاں رکھی جائیں گی-

YOU MAY ALSO LIKE:

Colombian authorities have released the first pictures of the wreck of a 300-year-old Spanish treasure ship that was found on Friday after a decades-long search. The San Jose was sunk by the Royal Navy off the coast of Cartagena 300 years ago, carrying up to 11million gold and silver coins, as well as emeralds and other precious stones. It was transporting the booty back to Spain to help finance its war of succession against Britain.