جانوروں سے متعلق حیرت انگیز لیکن افسوسناک حقائق

دنیا بھر میں موجود جانوروں کے بارے میں اگر آپ جاننا شروع کریں تو چند ایسے حیرت انگیز لیکن افسوسناک حقائق بھی آپ کے سامنے آئیں گے جو آپ کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیں گے اور یقیناً آپ کو ان جانوروں سے ہمدردی ہوجائے گی- ایسے ہی چند جانوروں سے وابستہ افسوسناک حقائق کے بارے میں آپ آج جانیں گے ہمارے اس آرٹیکل میں- اور ہمیں امید ہے کہ آپ آج سے قبل ضرور ان حقائق سے ناواقف ہوں گے جبکہ آج کا آرٹیکل آپ کی معلومات میں اضافے کا باعث بنے گا-
 

image
بگلوں کے گروپ کو انگریزی زبان میں ملبہ ( wreck ) کہا جاتا ہے-
 
image
زیادہ تر مگرمچھ بالغ عمر تک نہیں پہنچ پاتے کیونکہ ان کی جلد کا رنگ آسانی سے انہیں شکاریوں کے سامنے ظاہر کردیتا ہے-
 
image
بھوک کے شکار چوہے اپنے آپ کو ہی اپنی غذا بنا لیتے ہیں-
 
image
سورج کی روشنی میں جیلی فش کا خاتمہ ہوجاتا ہے-
 
image
دوسری جنگِ عظیم کے دوران اتحادیوں کی جانب سے پہلا بم برلن کے چڑیا گھر پر گرایا گیا تھا جس کے شکار ہاتھی بنے تھے-
 
image
1740 میں ایک فرانسیسی گائے کو جادو ٹونے کے لیے زںدہ لٹکا کر موت دے دی گئی تھی-
 
image
کچھ قیدی بھالو خود کو جان بوجھ کر بھوکا رکھتے ہیں اور یوں وہ موت کا شکار بن جاتے ہیں-
 
image
ایک این ایف ایل سیزن میں مہیا کیے جانے والے فٹبالوں کی تیاری کے لیے 3000 گائیں درکار ہوتی ہیں-
 
image
Tunas نامی مچھلی اگر تیرنا بند کردے تو اس کا دم گھٹ جاتا ہے-
 

image

بھیڑیے اگر کسی شکاری کے جال میں پھنس جائیں تو یہ اپنی ٹانگیں خود ہی چبا جاتے ہیں-
 

image

کیا آپ یقین کریں گے کہ آکٹوپس اگر دباؤ کا شکار ہو تو خود کو ہی اپنی غذا بنا لیتا ہے-
 

image

ایک چوہے کی اداسی دوسرے چوہے بھی محسوس کرسکتے ہیں یا وہ خود بھی اداس ہوجاتے ہیں-
 

image

Garden چھپکلی کیلشیم کے حصول کے لیے اپنی ہی دم کو کھانے کے حوالے سے مشہور ہے-
 

image

سمندری کچھوے ہرگز اپنی ماں سے نہیں مل پاتے-
 

image

Salt creek tiger beetles اپنی تمام زندگی زیرِ زمین گزارتے ہیں یہاں تک کہ وہ مر نہیں جاتے-
 

image
آکٹوپس اکیلے زندگی گزارتے ہیں اور صرف بہت زیادہ ضروری ہو تو ہی اپنے گھر سے نکلتے ہیں-
 
image
Roadrunners اضافی نمکیات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے روتے ہیں-
 
image
لومڑیاں بھی اپںی زندگی کا زیادہ تر حصہ اکیلے ہی گزارتی ہیں-
 
image
اوسطاً goldcrest آٹھ ماہ سے زائد زندہ نہیں رہ پاتیں-
 
image
Cicadas اپنی زندگی کے 17 سال زیرِ زمین گزارتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Well, most likely you won’t actually shed a tear (unless you’re really, really, really sensitive) because except for a few genuinely depressing facts…RIP Flipper…the sadness we are referring to with this list is more of the funny/cute kind. With that said, these are some sad facts about animals that might make you shed a tear.