جیوے جیوے پاکستان

وطن عزیز میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہے۔ ہر شعبہ زندگی خواہ وہ سائنس ہو، تعلیم ہو، ٹیکنالوجی ہو خدمت خلق ہو یا کھیلوں کا میدان۔ ہر شعبے میں باصلاحیت افراد نے نامساعد حالات اور ناکافی وسائل کے باوجود دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے، چاہے عبدالستار ایدھی ہوں، ارفع کریم مرحومہ ہوں یا کم عمر ترین مائیکرو سافٹ ماہر حمزہ شہزاد۔ اس فہرست میں اب ایک نیا اضافہ کراچی کے پرس بیچنے والے عبدالمالک بھی ہیں۔
 

image


کراچی سے تعلق رکھنے والی عبدالمالک کے باڈی بلڈنگ کے شوق نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔ میامی میں ہونے والی مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ Mussel Mania World Champion Shipاپنے نام کرلی۔ عبدالمالک نے پچھتر کلو کرام کیٹگری میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ اس طرح انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن اور سبز ہلالی پرچم لہرا دیا ہے۔

اس سے قبل عبدالمالک ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ انہیں سرکاری سرپرستی حاصل نہیں تھی اور وہ چندہ کر کے اس مقابلے میں شریک ہوئے۔ عبدالمالک نے 14سال کی عمر میں باڈی بلڈنگ شروع کی اورعالمی و ایشیائی اعزاز کے علاوہ وہ ملکی سطح پر بھی کئی اعزازت اپنے نام کرچکے ہیں۔
 

image

یہاں یہ بات قابل ِذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی میامی میں ہونے والی مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ ایک پاکستانی نانبائی بنارس خان نے جیتی تھی۔جبکہ مارچ 2015میں آسٹریلیا میں ہونے والی آرنلڈ کلاسک باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 100 کلو گرام کیٹگری کا ٹائٹل بھی سابق مسٹر کراچی، مسٹر سندھ اور مسٹر پاکستان عاطف انور نے جیتا تھا۔ جب سابق مسٹر یونیورس اور ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر نے ان کی جیت کا اعلان کیا تو اس موقع پر وہ آبدیدہ ہوگئے تھے۔
 

image

بہر حال پاکستانی بہت باصلاحیت ہیں اور انہیں جب جب موقع ملا انہوں نے وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے۔ علامہ اقبالؔ نے شاید اسی لیے کہا تھا کہ
نہیں نو مید اقبالؔ اپنی کِشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani Salesman Abdul Malik Wins Gold Medal In America World Muscle Mania Championship.... should proud to be Abdul Malik whoes is the the salesman in karachi.... abdul malik was perpaired hirself for this compitition...