پاکستانی سمندری حدود میں ہزاروں کلومیٹر کا اضافہ

اقوام متحدہ نے سمندری حدود بڑھانے کے لیے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اس کی سمندری حدود میں 50 ہزار مربع کلومیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی سمندری حدود کو 50 ہزار مربع کلومیٹر تک بڑھایا گیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے ملکی وسائل میں اضافہ ہو گا۔
 

image


’پاکستان خطے میں پہلا ملک ہے جس کی سمندری حدود میں اضافہ کیا گیا ہے۔‘

سن 2005 میں پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے سمندری حدود سے متعلق کمیشن یو این سی ایل او ایس میں 200 سے 350 بحری میل تک اپنی سمندری حدود میں اضافے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ چار سال بعد اقوام متحدہ نے اسے تسلیم کیا اور اس کا سروے مئی 2009 میں کیا گیا جس پر 50 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

سمندی حدود کی توسیع کے لیے تیار کیے جانے والے اس دعوے کی تیاری میں وزارتِ سائنس اور ٹیکنالوجی اور بحری جغرافیہ سے متعلق ادارے این آئی او نے مشترکہ طور پر حصہ لیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے وفد کی سربراہی اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کی۔ انھوں نے دس مارچ کو اقوام متحدہ میں سمندری حدود کی توسیع کے لیے اپنے ملک کا موقف پیش کیا۔
 

image

اقوامِ متحدہ کے کمیشن نے پاکستان کی سمندری حدود میں 19 مارچ کو 150 بحری میل تک اضافے کی منظوری دی۔

سمندری حدود میں اضافے سے پاکستان کو اس علاقے میں موجود سمندری وسائل پر بھی مکمل کنٹرول مل جائے گا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

United Nations has accepted Pakistan's demand to increase its sea limits adding to the resources of Pakistan, said Navy on Friday. A spokesperson for Pakistan Navy in a statement said that the sea area has been extended by fifty thousand square kilometer.