بھارت نے اپنے فوجی ہیروز کا مذاق بنا ڈالا

23 مارچ کا دن جہاں ایک جانب پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے وہی دوسری طرف بھارت میں اس روز آزادی ہند کے مشہور ہیروز بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی برسی ہوتی ہے۔ تاہم اس سال بھارت نے خود اپنے ہی ہیروز اور فوج کا مذاق بنا ڈالا ہے-

بھارت کے شہر چندی گڑھ میں اس بار 23 مارچ کو انتظامیہ نے اپنے ملک کے لیے قربانی دینے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لگائے گئے ہورڈنگ بورڈ میں بھارتی فوجیوں کی جگہ امریکی فوجیوں کی تصاویر لگا دیں۔
 

image


مذکورہ ہورڈنگ مقامی میونسپل کارپوریشن نے ایک پروگرام کے لیے بنوایا تھا اور اس پروگرام میں شہر کی میئر پونم شرما اور سینئر فوجی افسر لیفٹننٹ جنرل کے جے سنگھ نے شرکت کرنی تھی۔

اس ہورڈنگ بورڈ میں تین فوجیوں کو محاذ کے لیے تیار دکھایا گیا جبکہ ان فوجیوں کی وردیوں پر امریکی جھنڈا لگا ہوا ہے اور فوجیون کے عقب میں ہندوستانی جھنڈا اور فوج کا لوگو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ہورڈنگ بورڈ کے حوالے سے شہر کی میئر پونم شرما کا کہنا ہے وہ خود اس معاملے کی تحقیقات کروائیں گی۔

بھارت کے متعدد سیاسی رہنماؤں نے اس عمل کو قوم کے ساتھ ایک مذاق اور انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ سرعام قوم سے معافی مانگی جائے-

YOU MAY ALSO LIKE:

In a major faux pas, the Chandigarh Municipal Corporation (CMC) on Monday put out hoardings to announce the commemoration of the Martyrs’ Day programme at Martyr’s Pillar here with photographs of U.S. soldiers instead of Indian Army personnel.