بھارت: نقل کا بالکل نیا مگر خطرناک انداز

اسکول میں امتحانات کے دوران نقل کرنے کا رجحان عام پایا جاتا ہے اور یہ نقل مختلف طریقوں اور انداز سے کی جاتی ہے لیکن ہندوستان کی ریاست بہار میں تو نقل کرنے اور کرانے کا ایک نیا انداز اپنا لیا گیا ہے جو کسی حد تک جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
 

image


بہار میں میٹرک کے امتحانات میں والدین اور دوست اپنے پیاروں کو نقل کروانے کے لیے اسکول کی عمارت کی دیوار پر چڑھ گئے جہاں نے انہوں نے کھڑکیوں سے کے ذریعے انہیں نقل کی پرچیاں یا دیگر مواد فراہم کیا- اس عمل کا بنیادی مقصد تو یہی تھا ان کے پیارے بہترین نمبروں سے پاس ہوسکیں یا پھر کم سے کم پاس تو ہوجائیں-

نقل کے اس منفرد انداز کی مختلف اخبارات اور انٹرنیٹ پر جاری کی جانے والی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کس طرح والدین اور دوست اسکول کی دیوار پر چڑھ کر باآسانی نقل کا سامان طالبعلموں تک پہنچا رہے ہیں جبکہ ان افراد کو اپنی زندگی کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے-

نقل کے اس نئے اور خطرناک انداز نے پوری دنیا کو ہی حیران کر کے رکھ دیا ہے-
 

image

ریاست بہار کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ “ ہمیں نقل کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں لیکن یہ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے اور جب والدین یا رشتے دار خود ہی اپنے بچوں کو نقل کروائیں تو پھر حکومت کیا اقدامات کرے؟

تاہم حکام کی جانب سے نقل کرنے والے 515 طالبعلموں کو امتحانات کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Cheating in school tests is an old Indian problem. But the malpractice literally scaled new heights this week in the eastern state of Bihar when relatives of 10th-grade students climbed the wall of a school building and perched precariously from windows of classrooms as they handed cheat sheets to children writing the tests inside.