ہندو مذہب کا مطالعہ، مسلمان لڑکی کی ہندوؤں کو مات

بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان طالبہ نے ہندو مت کے حوالے کے سے منعقدہ ایک مقابلے میں ہزاروں ہندو بچوں کو شکست دے کر دنیا بھر میں ایک انوکھی اور منفرد مثال قائم کی ہے- یہ مقابلہ ”گیتا چیمپیئنز لیگ“ کے نام سے منعقد کیا گیا جس میں ہندومت کی مقدس کتاب بھگوت گیتا کے بارے میں 100 سوالات پر مبنی تحریری ٹیسٹ لیا گیا-
 

image


حیران کن طور پر اس مقابلے کی فاتح چھٹی جماعت کی مسلمان طالبہ مریم صدیقی رہیں جبکہ اس مقابلے میں تین ہزار سے زائد سٹوڈنٹس نے شرکت کی

مریم صدیقی کاسمو پولیٹن ہائی سکول کی طالبہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ “ مجھے معلومات عامہ کا بہت شوق ہے اور جب میرے والدین نے مجھے مقابلے کے بارے میں بتایا تو میں نے اس کی تیاری کا آغاز کردیا“-
 

image

“ میری اس کامیابی میں میرے والدین کا بہت بڑا کردار ہے اور انہوں نے ہی اس مقابلے کی تیاری میری مدد بھی کی“۔

مریم دیگر مذاہب کی کتابوں کا مطالعہ بھی کرتی ہیں اور یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے گیتا پڑھی-
YOU MAY ALSO LIKE:

For twelve-year-old Maryam Siddiqui, there is one God who is addressed by different names. Being a Muslim didn’t stop her from topping the Gita Champions League contest organised by ISKCON. In fact, not only is she well-versed with the Quran, she has also read the Bible “to acquire knowledge of all religions”.