ذمہ دار کون؟

ذمہ دارکون؟ کہاتویہ جاتا ہے کہ دہشت گردی کا آغاز ۱۱؍۹سے ہوا جس میں لاکھوں لوگ جان کی بازی ہار گئے اور اس حملے کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرایا گیاآخرہر مسئلے میں مسلمانوں اور اسلام کو نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے؟۱۸۵۷ ؁ء کی جنگ آزادی کے بعد جو سلوک انگریزوں اور ہندوؤں نے مل کر مسلمانوں کے ساتھ کیا اسے کیا نام دیا جائے ؟اور جو سلوک فلسطین میں معصوم لوگوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے اور جو عراق،برما،کشمیراور بھارت کے مسلمانوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے اسے کیا نام دیا جائے؟کیا یہ سب دہشت گردی نہیں؟آخرکب تک حقیقت سے پیچھا چھڑانے کی کوشش جاری رہے گی؟ سانحہ پشاور میں جن معصو م بچو ں کو بے دردی سے شہید کیا گیا ان کا کیا قصور تھا؟وہ تو ننھے پھول دہشت گردی کا مطلب بھی نہیں جانتے تھے۔اسی طرح حال ہی میں لاہور کے علاقے یو حنا آباد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں جس طرح جانی ومالی نقصان ہوا اور اس کے رد عمل میں ہونے والے مظاہروں میں جو جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے اس حقیقت سے کوئی واقف نہیں کہ اس کے پیچھے کیا عناصر یا پروپیگنڈہ تھا اس کے پیچھے کن اداروں کا ہاتھ ہے؟ لیکن اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کو جس طرح مسلمان ظاہر کیا گیا جب بھی یہ بات کہی جاتی ہے تو ان سے یہ کوئی کیوں نہیں پوچھتا کہ اسلام تو ایک ایسا دین ہے جو سلامتی کا دین ہے اور ہمیشہ سے اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتا ہے۔اذان سے لے کر نماز تک اور نماز سے لے کر معاشرتی زندگی کے معاملات تک اسلام توامن کی بات کرتا ہے۔ اسلام میں تو ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل سمجھا جاتا ہے تو پھر اس کا نام لے کر اسے کیوں داغدار کیا جارہا ہے؟ دعا ہے کہ اﷲ مسلمانوں کو وہی درددل اور وہی نور عطا کرے جس سے پوری دنیا میں امن کا چراغ روشن ہو اور مسلمانوں اور اسلام کو داغدار کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ جائیں۔
 
Muhammad Qaiser Mubarik
About the Author: Muhammad Qaiser Mubarik Read More Articles by Muhammad Qaiser Mubarik: 4 Articles with 3276 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.