لوگوں کی غلط فہمیاں اور ان کی حقیقت

ہم میں سے بیشتر افراد کئی چیزوں کے بارے میں بہت زیادہ معلومات رکھتے ہیں- لیکن ہم یہ جاننے کی کوشش نہیں کرتے کہ یہ معلومات کس حد تک درست ہیں؟ یہی وجہ ہے کہ آج کئی چیزوں کے بارے میں لوگوں کے درمیان ایسی معلومات پائی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں- چند ایسی ہی غلط فہمیوں کا ذکر ہم آج کے آرٹیکل میں کریں گے-
 

چاند زمین سے دور ہورہا ہے:
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر سال چاند اور زمین کا درمیانی فاصلہ بڑھ جاتا ہے؟ جی ہاں یہ حقیقت ہے کہ چاند ہر سال زمین سے 1.5 انچ دور ہوجاتا ہے- لوگوں کی ایک بڑی اکثریت اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتی کیونکہ چاند کے حرکت کرنے کی رفتار انتہائی سست ہے اور اس کو حقیقت واضح ہونے میں کئی ارب سال لگ سکتے ہیں-

image


اینٹی بائیوٹک صرف جراثیمی انفیکشن کے لیے:
اینٹی بائیوٹک دواؤں کے ذریعے صرف جراثیمی انفیکشن کا علاج ممکن ہوتا ہے لیکن یہ وائرس کے خلاف مددگار ثابت نہیں ہوتیں- اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹک آپ کو نہ پرسکون کرسکتی ہے اور نہ ہی تیزی سے صحتیاب- وائرس کے لیے بہتر یہی ہے کہ ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے اور تصدیق ہونے کی صورت میں آرام کریں اور متعدد اقسام کے جوس پئیں-

image


امریکہ دریافت سے قبل آباد تھا:
لوگوں کی ایک بڑی تعداد سمجھتی ہے کہ امریکہ کرسٹوفر کولمبس نے دریافت کیا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ امریکہ دریافت کرنے والا پہلا شخص نہیں تھا- حیران کن طور پر متعدد افراد کی جانب سے امریکہ کی دریافت کا کریڈٹ دو ہسپانوی بھائیوں کو دیا جاتا ہے- انہی دو بھائیوں نے کولمبس کو واپس اپنے گھر یورپ تک پہنچنے میں مدد فراہم کی تھی- ان دونوں بھائیوں کا ذکر کولمبس کے سفرناموں میں ملتا ہے اور آج انہیں “The Forgotten Brothers” کے نام سے جانا جاتا ہے-

image


فیس بک دنیا کا تیسرا بڑا ملک:
کیا آپ جانتے ہیں فیس بک کے اس وقت 1 بلین سے زائد یوزر ہیں؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر فیس بک کو ایک ملک تصور کر لیا جائے تو یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہوگا- فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کا تعلق دنیا کے تقریباً تمام ممالک سے ہے- اور اس کے صارفین میں عام لوگوں کے علاوہ بڑی بڑی شخصیات اور کمپنیاں بھی شامل ہیں- 2004 میں متعارف کروائی جانے والی اس ویب سائٹ نے بہت تیزی کے ساتھ ترقی کی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں پھیل گئی-

image


دل کا ٹوٹنا ہاتھی کی موت کا سبب:
اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ہاتھی کے جذبات نہیں ہوتے یا وہ کچھ محسوس نہیں کرسکتا لیکن یہ حقیقت نہیں ہے- شاید آپ نہیں جانتے کہ ہاتھی کا دل ٹوٹ جائے یعنی اداس ہوجائے تو اس کی موت تک واقع ہوسکتی ہے- اور یہ اس وقت ہاتھی کے لیے زیادہ خطرناک ہوتا ہے جب اسے اپنی ماں سے الگ کردیا جائے یا پھر اپنے گروپ علیحدہ ہوجائے-

image


اسٹرابیری بیری نہیں ہے لیکن کیلا ہے:
یہاں ہم آپ کو دو حقائق بتاتے ہیں٬ پہلا تو یہ کہ اسٹرابیری کوئی بیری نہیں ہے جبکہ دوسرا یہ کہ کیلے کو بیری ہونے کا اعزاز حاصل ہے- بیری کی تعریف یہ ہے کہ ایک بیج سے پیدا ہونے والی اشیا کو بیری کہا جاتا ہے- اور اکثر اوقات ان اشیا کی جلد سخت ہوتی ہے-

image


آکٹوپس تین دل کا مالک:
آکٹوپس کے تین دل٬ دو آنکھیں اور بازوؤں کے چار جوڑے ہوتے ہیں جبکہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ آکٹوپس کا صرف ایک دل ہوتا ہے جس کا سائز بڑا ہوتا ہے- آکٹوپس کئی دلچسپ حقائق کا مالک ہے٬ مثلاً آکٹوپس کا کوئی اندرونی یا بیرونی ڈھانچہ نہیں ہوتا- آکٹوپس سمندر میں کسی جگہ بھی اپنی زندگی گزار سکتا ہے- یہ شکاری جانوروں سے محفوظ رہنے کے لیے مختلف قسم کے راستے اپنا سکتا ہے-

image

جنگلات کی آگ اوپر کی جانب تیزی سے بڑھتی ہے:
فطرتی طور پر لوگوں کا خیال ہے کہ آگ نیچے کی جانب تیزی سے پھیلتی ہے لیکن یہ حقیقت نہیں ہے- جنگلات میں لگنے والی نیچے ( ڈھلوان) کے بجائے اوپر ( اونچائی ) کی جانب زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے- آگ کو بڑھکنے کے لیے تین چیزوں آکسیجن٬ ایندھن اور گرمائش کی ضرورت ہوتی ہے- جب آگ اوپر کی جانب سفر کرتی ہے تو اس گرمائش کی سطح بلند ہوجاتی ہے جبکہ اسے وہاں اضافی آکسیجن بھی میسر آجاتا ہے- اور یوں آگ اوپر کی جانب زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتی ہے-

image

نیٹینڈو شروعات میں ٹریڈنگ کارڈ کمپنی تھی:
Nintendo کا نام سنتے ہی سب سے پہلا خیال کسی الیکٹرونک کمپنی کا آتا ہے- لیکن حقیقت یہ ہے کہ ابتدا میں یہ کوئی الیکٹرونک کمپنی نہیں تھی بلکہ ایک بزنس کارڈ بنانے والی کمپنی تھی- تاہم اس کمپنی نے انتہائی تیزی کے ساتھ خود کو تبدیل کرلیا -

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Most of us have a decent amount of knowledge about stuff. However, when it comes to random or often times useless information we don’t pay attention to it and when this happens we believe whatever gets thrown our way without taking too much time to think about it. Some of these crazy facts will shock you, so prepare yourself.